Live Madinah

makkah1

dushwari

ملک کے موجوہ حالات سے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں

جامع مسجد بھٹکل میں مولانا عبدالعلیم ندوی کا دوگانہ کے بعد پرمغز خطاب

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں عید الأضحی کی دوگانہ ادا کی گئی

بھٹکل یکم ستمبر 2017(فکروخبرنیوز) بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں شیرور ،بیندور، کنداپور ، اڈپی ، منگلور اور ریاستِ کیرلا میں آج عیدالأضحی کی دوگانہ ادا کئی گئی۔ جامع مسجد بھٹکل میں امام وخطیب مولانا عبدالعلیم ندوی نے عربی خطبہ کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو دین پرمضبوطی کے ساتھ عمل کرنے کی نصیحت کی اور کہاکہ ہر دور میں مسلمانوں نے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں۔انبیاء علیھم السلام سے لے کر صحابہ اور تابعین اور بعد کے لوگوں حتی کہ ہندوستان کی آزادی کے لیے مسلمانوں نے اپنی قربانیاں پیش کیں۔ لہذا ہمیں حالات سے گھبراتے ہوئے پیچھے ہٹنے کے بجائے قربانیاں پیش کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے، جو انبیاء علیھم السلام ، صحابہ اور بعد کے لوگوں کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔

مولانا نے انبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام اور مختلف انبیاء علیھم السلام کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے حالات آنے پر اسی کو اسوہ بنانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں انہوں نے قربانیاں پیش کیں کی ہیں اس وقت ان کی شدید مخالفت کی گئی ، حتی کہ بعض انبیاء کو ملک بدر کیا گیا اور انہیں طرح طرح کی تکالیف دیتے ہوئے ان کی قربانیوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایسے حالات میں جس طرح قربانیاں پیش کیں وہ ہمارے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ لہذا ہمیں ان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اس کے لیے تیار ہونا چاہیے۔مولانا تاریخ کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا ملک کے موجودہ حالات سے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، فیصلے ہمارے خلاف آسکتے ہیں ، کوششیں اور محنتیں ہوسکتی ہیں لیکن ہم ہر وقت قربانی پیش کرنے کے لیے تیار ہوجائیں تو لاکھ کوششیں بھی مسلمانوں کا کچھ بگاڑنہیں سکتی۔ مولانا نے اپنے پورے خطبہ میں اسی بات پر سب سے زیادہ زور دیا کہ دین کی بنیاد پر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہوجائیں اور اپنی زندگی کو احکامات الٰہی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ مولانا موصوف نے جانوروں کی قربانی کے آداب بیان کرتے ہوئے پورے امن امان کے ساتھ اس سنت کو ادا کرنے پر زور دیا اور نصیحت کی کہ ہمارے کسی بھی عمل سے برادرانِ وطن کے جذبات مجروح نہ ہونے پائیں اور انہیں کسی بھی طرح کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی طرح اس موقع پرخواتین پردہ کا لحاظ رکھیں اوراس بات کی کوشش کریں کہ ہم سے کوئی خلافِ شرع کام نہ ہوں۔ خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندو ی نے قربانی کا پیغام دیتے ہوئے ہمیں ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کی نصیحت کی۔ بھٹکل کے دیگر جمعہ مساجد میں بھی عیدالأضحی کی دوگانہ ادا کی گئی ۔ شہر کے بیچوں بیچ واقع تنظیم جمعہ مسجد میں مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے دوگانہ کی نماز پڑھائی۔ دوگانہ کے بعد ملاقاتوں کا منظر قابلِ دید رہا۔

حالیہ ویڈیوز......

HDVS_CATEGORY: تلاوتِ قرآن
HDVS_CATEGORY: متفرقات
HDVS_CATEGORY: تقاریر ومواعظ