Live Madinah

makkah1

dushwari

فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں ریکارڈ اضافہ

دبئی ۔26 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری و ساری ہے مگر سنہ 2015ء میں یہودیوں کی فرانس سے اسرائیل منتقلی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے دیگر اسباب میں پیرس میں بد امنی اور اقتصادی ابتری بھی اہم محرکات ہیں۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق رواں سال کے دوران اب تک آٹھ ہزار یہودی فرانس سے اسرائیل میں آکر آباد ہوئے۔ تل ابیب ایمی گریشن حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سے اسرائیل آنے والے ایک سال میں آٹھ ہزاریہودی, اسرائیلی تاریخ کی قابل ذکر تعداد ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں یہودی آبادی کی تعداد 6 لاکھ ہے جو یورپ میں موجود یہودی کمیونٹی کی سب سے بڑی اور امریکا اور اسرائیل کے بعد دنیا کی تیسری تعداد خیال کی جاتی ہے۔

حالیہ ویڈیوز......

HDVS_CATEGORY: تلاوتِ قرآن
HDVS_CATEGORY: متفرقات
HDVS_CATEGORY: تقاریر ومواعظ