dushwari

لازمی ویزاکی شرط قابل مذمت،بحرین خلیج تعاون کونسل معاہدوں کی خلاف ورزی کررہاہے،قطرکا ردعمل

دوحہ/ماناما ۔2نومبر2017(فکروخبر /ذرائع ) بحرین نے ملک میں داخل ہونے والے قطری شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دے دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین نے قطر کے شہریوں پر ویزا کی شرط لاگو کردی ہے جو 10 نومبر سے نافذ العمل ہوگی۔ بحرین کے حکام کا کہنا تھاکہ قطری شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دیئے جانے کا مقصد ملک کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے کیوں کہ حالیہ تنازعہ کے بعد شہریوں کی حفاظت کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہوگئے تھے۔اس سے قبل خلیج تعاون کونسل میں شامل 6 ممالک کے شہریوں پر آمدورفت کے لیے ویزا ہونا ضروری نہیں تھا۔

بحرین:2؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) بحرین کے دفتر استغاثہ نے ملک کی کالعدم مرکزی اپوزیشن جماعت کے دو رہنماؤں پر قطر کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت بحرین حکومت کی طرف سے قطر کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات منقطع کرنے کے کئی ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی BNA کے مطابق الوفاق پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان اور اس جماعت کے ایک اور رہنما شیخ حسن سلطان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے قطر کے ساتھ سازش کر کے معاندانہ کارروائیاں کیں اور بحرین کے قومی مفادات اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمدالعیبان ادارے کے پہلے سربراہ ہوں گے 

ریاض۔یکم نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق امور کی نگرانی کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا شاہی فرمان جار ی کر دیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا کہ نئے ادارے کا نام قومی ادارہ برائے سائبر سیکیورٹی ہو گا جس کے سربراہ وزیر مملکت اور کابینہ رکن ڈاکٹر مساعد بن محمدالعیبان ہوں گے۔