dushwari

قطر:09؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع) قطر میں ایک نئے قانون کی منظوری کے بعد خلیجی خطے میں یہ پہلا ملک ہوگا جہاں غیر ملکیوں کو بھی اس کے اپنے شہریوں جیسا مقام اور سہولیات حاصل ہوسکیں گیعرب ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے کفیل کی لازمی شرط اور مستقل اقامت سے محرومی دو اہم ترین مسائل ہیں، لیکن قطر وہ پہلا عرب ملک بن گیا ہے جس نے غیر ملکیوں کے یہ دونوں مسائل حل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

ریاض ۔08اگست2017(فکروخبر/ذرائع) نائب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے عمومی زمرے میں آنے والے کارکنان کو روزگار دینے کے سلسلے میں ہند، سعودی معاہدے کی منظوری دے دی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی کابینہ نے سعودی عربین جنرل انویسٹمینٹ اتھارٹی کو انجینئرنگ اور کنسلٹنسی خدمات فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مملکت میں سو فیصد مالکانہ حقوق کے ساتھ سرمایہ کاری کے اجازت نامے جاری کرنے کی ہدایت دیدی۔

ملزم کے قبضے سے جعلی سعودی کرنسی ، اقامے اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں،پولیس حکام 

ریاض۔07اگست2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی دارالحکومت ریاض میں جعلی کرنسی اور دستاویزات تیار کرنے والا صومالی باشندہ گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے جعلی سعودی کرنسی ، اقامے اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔غیر ملکی شخص نے جعل سازی کا نیٹ ورک قائم کررکھا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے اہلکاروں نے ملزم کی کڑی نگرانی شروع کر دی تاکہ اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔