dushwari

تازہ ترین خبر:

دبئییکم فروری2018(فکروخبر/ذرائع) مشہور شخصیات کی پلاسٹک سرجری کرنے والے سرجن کو آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران بنائی گئی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے محکمہ صحت کی جانب سے مشہور پلاسٹک سرجن کو معطل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جن پر کلینک کے اندر بنائی گئی غیر مناسب ویڈیو منظرعام پر لانے کا الزام ہے۔دبئی کے محکمہ صحت نے معروف سرجن کی اس حرکت کو نازیبا قرار دیتے ہوئے اُن کا لائسنس منسوخ کردیا ہے جب کہ ڈاکٹر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لیے کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔

جدہ: یکم فروری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں تارکین وطن کے اقامے کی تجدید کے لیے فیس میں 100 ریال کا اضافہ کردیا گیا ہے اور نادہنددگان تارکین وطن کو خروج و عودہ کا اجراء بھی نہیں کیا جائے گا.بین الااقوامی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ وژن 2030 کے تحت اگلے دو سال کے لیے تارکین فیس کی وصولی کے طریقہ کار کے اجراء کے موقع پر کیا گیا.نئے طریقہ کار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے کسی بھی معلومات کے لیے رجوع کرنے والے تارکین وطن سے یہ فیس وصول کرلی جائے گی جس کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے ہو گی.

سمجھوتوں کے تحت حاصل ہونے والی رقم ،جائیداداور کمرشل کمپنیاں قومی خزانے میں آئے ہیں ،شیخ سعود المعجب کا بیان

ریاض۔31جنوری2018(فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی مہم میں 437افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 381کو سمجھوتے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف گرفتاریوں سے 106 بلین ڈالر قومی خزانے میں آئے ہیں۔اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق گرفتار افراد کے ساتھ سمجھوتوں میں 106 بلین ڈالر قومی خزانے میں اثاثہ جات بشمول جائیداد، کمرشل کمپنیوں، سکیورٹیوز، نقدی کی صورت میں آئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار افراد کے کیسز کا ریویو مکمل کر لیا گیا جس کے تحت ان سے مذاکرات اور سمجھوتے ہوئے۔