dushwari

کویت:31؍اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)کویت کے امیر نے ملکی حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب یہ خلیجی ریاست شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔ کویت کی وزارت اطلاعات کے مطابق امیر صباح الاحمد الصباح نے وزیراعظم جابر مبارک الحماد الصباح کی سربراہی میں قائم کابینہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ تاہم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزراء اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ کویت میں عام طور پر آزادانہ انتخابات منعقد ہوتے ہیں تاہم طاقت کا مرکز حکمران الصباح خاندان کے ہاتھ میں ہی رہتا ہے۔ موجودہ پارلیمان 2016ء میں منتخب ہوئی تھی تاہم وزیر اعظم اور کابینہ براہ راست کویت کے امیر کی طرف سے مقرر کی گئی تھی۔

دوحہ :30؍اکتوبر2017(فکروخبرذرائع) عرب لیگ نےعربی ممالک سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ صہیونی حکومت پردباؤ ڈالنےکےلیےاس حکومت کا معاشی بائیکاٹ کریں تاکہ وہ فلسطینی حقوق کا احترام کرے۔عرب لیگ نےعرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو بین الاقوامی قراردادوں کےاجراء اوراس پرمؤثردباو ڈالنے کے لیے اس حکومت کا معاشی بائیکاٹ کریں۔فلسطین اورمقبوضہ سرزمین کےامورمیں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے مشیرسعید ابوعلی نے قاہرہ میں اس یونین کےدفترمیں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی اورسرکاری سطح پرصہیونی حکومت کا معاشی بائیکاٹ کرنا چاہئے

قطر:30؍اکتوبر2017(فکروخبرذرائع)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی ریاستوں کے درمیان موجود سفارتی تناؤ کو عسکری تنازعے میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ انہیں خوف ہے کہ اگر یہ معاملہ مسلح تنازعے میں تبدیل ہوا، تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تنازعے کے حل کے لیے فریقین کے ایک مشترکہ اجلاس کی میزبانی کی پیش کش کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس جون سے سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ تمام تر سفارتی اور سفری رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔