dushwari

تازہ ترین خبر:

گرفتاری کے خوف سے غیر قانونی تارکین وطن دکانیں کھلی چھوڑ کر فرار

ریاض 15نومبر (فکروخبرنیوز )گذشتہ ایک ہفتہ سے سعودی عرب میں غیرقانونی تاریکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاحل اطلاعات کے مطابق ہزاروں باشندوں کو واپس وطن بھیجا چکا ہے۔ ابھی تازہ اطلاعات اور سعودیہ کے ایک مشہور اخبار میں شائع اطلاع کے مطابق دستاویزات میں درستگی کے لیے وزارتِ لیبر کی جانب سے ایک مہینے کے مہلت دئے جانے اعلان کیا گیا ہے۔

ریاض،سعودی عرب(فکروخبرنیوز/راست)ٹیچرٹریننگ سینٹرہاپوڑ یوپی برائے فضلائے مدارس اسلامیہ تیزی سے ترقی کی جانب رواں دواں ہے،اورموجودہ دورمیں وقت کی ایک اہم ضرورت کوپوراکررہاہے۔اس ادارہ کاقیام ایک ایسے وقت میں ہواہے جب کہ واقعتاملک وملت کوایسے بافیض اوربامقصداداروں کی شدیدضرورت ہے،اللہ جزائے خیرعطافرمائے ادارہ کے بانی اورروح رواں جناب خالدسیف اللہ صاحب کوکہ انہوں نے وقت کی اس اہم ضرورت کوسمجھااوراپنے رفقاء کارکے تعاون سے اس اہم سینٹرکی بنیادڈالی۔

’’جوازات ‘‘ پر لکھا گیا نغمہ یو ٹیوب پر سب سے تیز دیکھا جارہا ہے

ریاض 14نومبر (فکروخبرنیوز ) سعودی عرب میں غیرقانونی تاریکینِ وطن کی حالتِ زار بد سے بدترہوتی جارہی ہے، ہر طرف گرفتاری کا خوف چھا یا ہوا ہے، ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جوازات پر لکھے گئے نغمہ جس کو یو ٹیوپ بر ڈاؤن لوڈ کردیا گیا ہے اب تک دس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور ہر لمحہ اس میں اضافہ ہورہاہے۔