dushwari

امید ہے قطرموقع پرستوں اور مفادپرست دوستوں کو نکال باہر کرے گا ،شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کاردعمل

دوحہ۔15اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع) قطری حکومت نے حکمراں خاندان کی معروف شخصیت شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کے تمام اثاثے منجمد کر لیے ۔ ان کے خلاف یہ اقدام امیر قطر شیخ تمیم کی حالیہ خلیج بحران کے دوران میں پالیسیوں کی مخالفت کی پاداش میں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی کہ قطری حکومت نے مجھے یہ اعزاز بخشا ہے، اس نے میرے تمام بنک کھاتے منجمد کر لیے ہیں۔میں اس اعزاز پر ان کا ممنون ہوں اور میں یہ اعزاز مادرِ وطن کو سونپتا ہوں۔

ملزمان پر گن پوائنٹ پرقیمتی ہیرا، رقوم اور زیورات لوٹنے کا الزام،قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئیں،پولیس ترجمان

ریاض۔15اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی پولیس نے قیمتی پتھروں کی چوری میں ملوث ایک گینگ کے سرغنہ سمیت متعدد عناصر کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے دو ملین ریال کامالیت کا ہیرا، نقد رقم، زیورات اور دیگر بیش قیمت اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق الریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہر میں مقیم ایک بھارتی نڑاد شہری نے سیکیورٹی فورسز کوبتایا نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر دو ملین ریال مالیت کا ایک قیمتی ہیرا، دو لاکھ نقد ریال، زیورات، تین موبائل بندوق کی نوک پرلوٹ کر فرار ہوگئے۔

ریاض۔14اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع ) سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بارے میں نئی جرات مندانہ پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ الریاض ٹرمپ کے ویڑن اور اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر انہیں درپیش چیلنجز بالخصوص خطے میں ایران کی معاندانہ پالیسیوں سے نمٹنے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔