dushwari

ریاض ۔ 11 ستمبر2017(فکروخبر/ذرائع ) سعودی تیل اورگیس کمپنی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ العریبہ نیوز کے مطابق سعودی تیل اورگیس کمپنی آرامکو کی جانب سے ذخائر دریافت کرنے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے کمپنی کے محفوظ ذخائر میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

دبئی 10؍ ستمبر 2017(فکروخبر/ذرائع)  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف ہفتے کی شب سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔ وہ اپنے دورے میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں شام اور قطر کے بحرانات سرِفہرست ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور دیگر ذمے داران نے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر لاؤروف کا استقبال کیا۔

سعودی عرب  :09؍ستمبر2017(فکروخبر /ذرائع)قطر کے حکمراں نے سعودی عرب کے ولی عہد سے عرب ممالک اور دوحہ کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں بات چیت کی اپیل کی ہے۔سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور اس کے دوسرے حلیف ممالک کے مطالبات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطرپر  دہشت گردی کی حمایتکا الزام عائد کر پانچ جون کو اس کے ساتھ رشتے منقطع کر لیے تھے۔