dushwari

15 مئی (فکروخبر/ذرائع)خلیج کےعرب ممالک کے سربراہان کا کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر براک اوباما کی زیر صدارت سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کے دفاع کے لیے امریکا کو فوجی طاقت کے استعمال کی ضرورت پڑی تو اس سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔العربیہ  کے مطابق کیمپ ڈیوڈ سربراہ اجلاس کے اعلامیے میں خلیجی ممالک اور امریکا کے مابین تزویراتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ خلیجی ممالک کو کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے کی صورت میں امریکا غیر مشروط مدد فراہم کرے گا اور ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹںے کے لیے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ریاض/صنعاء۔14مئی(فکروخبر/ذرائع ) یمنی باغیوں نے سعودی عرب کی مجوزہ عارضی جنگ بندی کے پہلے ہی روز خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی سرحدی علاقوں پر راکٹ داغے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ روز 10 بجے نجران اور جازان کے علاقوں میں راکٹ حملے کیے ٗ حوثی ملیشیا کی جانب سے فائرنگ بھی مانیٹرنگ کی گئی تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔عہدیدار نے بتایا کہ سعودی مسلح فورسز نے اتحادی فورسز کے فیصلے کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے جوابی کارروائی سے اجتناب کیا، اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیر جنرل احمد العسیری نے کہا کہ ہم معاہدے کا احترام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،

واشنگٹن ۔ 13مئی(فکروخبر/ذرائع ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور نائب ولی عہد وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز امریکا پہنچے ہیں جہاں آج صدر باراک اوباما سمیت اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔العربیہ کے مطابق وائیٹ ہائوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ آج بدھ کے روز صدر اوباما سعودی ولی عہد و نایب ولی عہد سے ملاقات سے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد وہ آج ہی کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والی خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔