dushwari

تازہ ترین خبر:

قابض فوج نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد اورمکروہ حربوں کے ذریعے ہراساں کررہی ہے،چیئرمین محکمہ امور اسیران 

راملہ ۔یکم فروری2018(فکروخبر /ذرائع) فلسطین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ دسمبر 2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ اس کریک ڈان کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد زندانوں میں ڈال دیا گیا ہے۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسی قراقع نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی صدر کے اعلان القدس کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج نے غیرمعمولی کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

واشنگٹن:31؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔وائٹ ہاؤس میں سیکورٹی کونسل کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد طالبان سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم طالبان سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے ، وہ دائیں بائیں ہر جگہ بے گناہ لوگوں کو قتل کررہے ہیں ۔ وہ اپنے ہی لوگوں کو ماررہے ہیں، ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے مذاکرات کا وقت آجائے لیکن وہ وقت بہت دور ہے ۔

واشنگٹن:31؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی کے چار ستون ہوں گے، امیگریشن، بارڈر سکیورٹی، گرین کارڈ، پناہ گزنیوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے دور میں ویزا لاٹری جیسے منصوبے نہیں لاسکتے، کھلی سرحدوں کا مطلب ملک میں منشیات اور گینگز کی آمد ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے "اسٹیٹ آف دی یونین "خطاب میں کہا ہم نے اوباما ہیلتھ کیئر ختم کیا، مینو فیکچرنگ کے شعبے میں 2 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، 45 سال میں پہلی بار بیروزگاری کی شرح میں کمی آئی۔

خطاب میں روز گار، انفرا سٹرکچر، امیگریشن، تجارت اور قومی سلامتی کے اْمورپر بات ہوگی،ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن ۔29جنوری2018(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کا پہلا برس مکمل کر لیا ہے اور وہ منگل کو اپنا پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی آئین کی رو سے امریکی صدر کیلئے لازم ہے کہ وہ ہر سال امریکہ کی مجموعی صورت حال اور اپنی پالیسیوں کے حوالے سے کانگریس سے خطاب کریں۔تاہم اس بار خطاب سے پہلے حکمران جماعت رپبلکن پارٹی اورحزب مخالف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی میں بجٹ سے متعلق شدید اختلافات کے باعث فنڈنگ جاری نہ ہو سکی جس کے وجہ سے ایک روز کیلئے امریکی حکومت کا کام بند کرنا پڑا اور بہت سے سرکاری ملازمین کو فرلو پر بھیج دیا گیا۔

ڈیووس26؍جنوری 2018(فکروخبر/ذرائع)   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے اسرائیل کے ساتھ امن عمل شروع نہیں کیا تو ان کو امریکا کی طرف سے ملنے والی مالی امداد روک دی جائے گی۔انھوں نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے اور اس کے بعد کہا ہے کہ فلسطینیوں نے نائب صدر مائیک پینس سے ان کے حالیہ دورے کے موقع پر ملاقات نہ کر کے امریکا کی توہین کی ہے۔

استنبول۔25جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا کے صدر ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں شام کی تازی ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی کے خبررساں ادارے کے مطابق دونوں سربراہان کے بات چیت امریکی صدر کی خواہش پر ہوئی جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت میں شام کے علاقے عفرین میں شروع کردہ " شاخِ زیتون" فوجی آپریشن کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

واشنگٹن ۔24جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ایک سال قبل جب ٹرمپ نے امریکی صدارت کا حلف اٹھایا تو دنیا بھر میں خواتین ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی تھیں۔ اب ان کے اقتدار میں آنے کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکا کے ڈھائی سو سے زائد شہروں میں ایک بار پھر خواتین سڑکوں پر نکلی آئی ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا سال مکمل ہونے پر امریکا کے سیکڑوں شہروں میں لاکھوں خواتین اور ان کے حامیوں نے ٹرمپ کے متعدد خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات اور نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ، سان فرانسسکو، نیویارک، سیاٹل، لاس اینجلس، شکاگو اور پارک سٹی سمیت 250 سے زائد دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے ۔

ملک کا موسم خوبصورت ہے، خواتین کو مارچ حکومتی کامیابیوں پر کرنا چاہیے،امریکی صدر کا خواتین مارچ پر ردعمل

واشنگٹن:21؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا اور صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کا دوسرے سال کا آغاز پہلے سے بدتر رہا۔خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔ واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے موسیقی کا بھی سہارا لیا۔

واشنگٹن :17؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے اب کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ۔صحافی نے ان سے وضاحت چاہی تو ٹرمپ نے اسے وائٹ ہاؤس سے باہر نکلنے کو کہہ دیا ۔وائٹ ہاؤس میں قازقستان کے صدر نورسلطان نذربایوف سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے کہ دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ۔چند افریقی ممالک کے حوالے سے استعمال کیے گئے بے ہودہ الفاظ کے بارے میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بیان کو مکمل طور پر غلط انداز میں پیش کیا ۔

مقبوضہ بیت المقدس :16؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازعہ فیصلہ پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صدی کی سب سے بڑی سرزنش ہے۔ رملہ میں اپنی جماعت تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی مرکزی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے آغاز پر محمود عباس نے کہا کہ ٹرمپ کے اس اعلان کے ساتھ ہی اسرائیل کے ساتھ تمام امن معاہدے بھی مر گئے ہیں۔

صفحہ 1 کا 11