dushwari

تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے نجران میں ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کو جزوی نقصان پہنچا 

ریاض :12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی متعدد تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کار کو نقصان پہنچا ہے۔

یمن:03 ؍ستمبر 2017(فکروخبر/ذرائع)المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکارفورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جیزان کے العقبہ علاقے میں سعودی فوج کے توپخانوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔اس ذریعے کے مطابق یمن کی فوج نے نجران میں الخضراء گذرگاہ کے نزدیک عباسہ نامی علاقے میں بھی سعودی جارح فوجیوں کے اڈے پر حملے کیے ہیں۔