dushwari

میزائل حملے کو فضامیں ناکارہ بنادیا گیااور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،سعودی میڈیا

ریاض:17؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی فضائیہ نے یمن سے جازان کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا۔سعودی ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے فائرکیے گئے میزائل کوفضامیں ناکارہ بنادیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کا جازان پر روزمرہ کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،اور ایئرٹریفک بھی معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملے کیلئے میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ تہران کو یورینیم کو افزودہ کرنے سے روکنا چاہیے۔

ٹوکیو:17؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)جاپان میں سرکاری ٹی وی نے غلطی سے شمالی کوریا کے میزائل حملے کا الرٹ جاری کردیا جس کے بعد جاپان بھر میں ہلچل مچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی سرکاری چینل نے شمالی کوریا کے میزائل حملے سے متعلق غلطی سے ایک ایسا الرٹ جاری کردیا جس نے پورے جاپان میں ہلچل مچادی جب کہ الرٹ میں نہ صرف حملے سے متعلق بتایا گیا بلکہ شہریوں کو فوری طور پر پناہ گاہ تلاش کرنے کا بھی کہا گیا۔

ہوائی:14؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست ہوائی میں موبائل فونز پر بیلسٹک میزائل حملے کی وارننگ ملتے ہی ہر جانب ہلچل مچ گئی۔ وارننگ میں کہا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل کا حملہ ہونے والا ہے، جلد سے جلد پناہ گاہیں تلاش کی جائیں یہ کوئی مذاق نہیں ہے،مگر بعد میں اسے انسانی غلطی قرار دے دیا گیا۔امریکی حکام نے کہا پیغام غلطی سے چلا گیا تھا، وارننگ مشق کی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ہوائی کے گورنر نے غلط خبر پر عوام سے معذرت کرلی۔

تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے نجران میں ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کو جزوی نقصان پہنچا 

ریاض :12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی متعدد تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کار کو نقصان پہنچا ہے۔

مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطی میں قیامِ امن ناممکن ہے،چینی وزیر خارجہ کی نمائندہ خصوصی سے ملاقات میں گفتگو

بیجنگ:24؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کاموجب ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطی میں قیامِ امن ناممکن ہے، امریکی دھمکیوں کے باوجود جنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطی میں امن کی اپیل کے مترادف ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں صدرِ فلسطین محمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے ،

واشنگٹن:24؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرائن کو جدید اور مہلک امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ان ہتھیاروں میں ٹینک شکن میزائل بھی شامل ہیں۔ مشرقی یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسند ٹینکوں ہی کے ذریعے ایک بڑے علاقے کو اپنے قبضے میں کر پائے تھے۔ یوکرائن کی حکومت ایک طویل عرصے سے اس امریکی اسلحے کی منتظر تھی۔ اب تک نجی امریکی کمپنیاں یوکرائن کو چھوٹے ہتھیار تو فراہم کر رہی تھیں، تاہم بڑے اور جدید عسکری ہتھیار یوکرائن کو نہیں دیے گئے تھے۔ مبصرین کے مطابق اس امریکی فیصلے سے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو جائے گا۔

ریاض:21؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اب تک سعودی عرب کی جانب تراسی میزائل داغے ہیں۔اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی بن صالح المالکی نے شاہ سلمان ائیر بیس پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ اتحادی فورسز نے یمن میں میزائل داغنے کی جگہوں کو فضائی حملوں میں تباہ کردیا ہے اور منگل کو سعودی دارالحکومت الریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کی جگہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

ریاض:20؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن سے ایک بار پھر میزائل حملہ کیا گیا جس میں شاہی محل ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل الیماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت الیماما پیلس میں سعودی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں کسی سعودی شہری کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،

شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہااورہمارے اقتصادی زون میں آکرگرا، جاپان کا دعویٰ

ٹوکیو/واشنگٹن۔29نومبر2017(فکروخبر/ذرائع شمالی کوریا نے ایک اوربیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو کہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں آ کر گرا ۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس آج (جمعرات کو )طلب کرلیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاپان نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا اوراس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا جب کہ میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا گیا۔

ٹوکیو:07؍نومبر 2017(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جاپان امریکا سے حاصل فوجی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے شمالی کوریا کے میزائلوں کو تباہ کرسکتا ہے۔ٹوکیومیں جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں دومرتبہ اپنے دورمار بیلسٹک میزائلز کو جاپانی کی فضائی حدود پر فائر کیا، تاہم ٹوکیو حکومت امریکا سے حاصل جنگی ٹیکنالوجی سے شمالی کوریا کے میزائلوں کو اب فضا میں ہی تباہ کرسکتی ہے۔

صفحہ 1 کا 2