dushwari

صنعا :14؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے دارالحکومت سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی کے ایک بیٹے اور پوتے کو اغواءکر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہناتھا کہ حوثیوں کی طرف سے ان لوگوں کو اس لیے یرغمال بنایا گیا ہے کہ یحییٰ الراعی پر صنعاءسے باہر جانے سے روکنے کے لیے دباو ڈالا جا سکے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے چند روز قبل پیپلز کانگریس کے گھروں پر چھاپے مار کارروائیوں کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔

تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے نجران میں ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کو جزوی نقصان پہنچا 

ریاض :12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی متعدد تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کار کو نقصان پہنچا ہے۔

یمنی بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کو ششیں مشکو ک ہیں ، عالمی جہاز رانی روکنے کے علا وہ ہما رے پا س دوسرا کو ئی آ پشن نہیں ،حوثی لیڈر 

صنعاء:09؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے ملک میں جاری جنگ میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد بحر احمر میں عالمی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثیوں کی قائم کردہ غیر قانونی انقلابی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے دھمکی دی ہے کہ حوثی ملیشیا بحر احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو کسی بھی وقت روک سکتے ہیں۔ انہوں نے بحر احمر میں جہازوں کی نقل وحرکت روکنے کو ’تزویراتی آپشن‘ قرار دیا

عالمی نمائندے کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے الحدیدہ کی بندرگاہ کو 30 روز تک کھلارکھیں گے،ترجمان

صنعاء:23؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حوثی ملیشیا پر ویکسی نیشن کی تقسیم میں رکاوٹ ڈالنے اور طبّی و غذائی امداد لْوٹ لینے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد کی قیادت نے باغیوں کے زیر قبضہ الحدیدہ بندرگاہ کو امدادی سامان اور تجارتی لوازمات کے پہنچنے کے واسطے بدستور کھلے رکھنے کی اجازت کا اعلان کیا ۔

ریاض:21؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اب تک سعودی عرب کی جانب تراسی میزائل داغے ہیں۔اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی بن صالح المالکی نے شاہ سلمان ائیر بیس پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ اتحادی فورسز نے یمن میں میزائل داغنے کی جگہوں کو فضائی حملوں میں تباہ کردیا ہے اور منگل کو سعودی دارالحکومت الریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کی جگہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

تہران:21؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)تہران انتظامیہ نے کل یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کے ایرانی ساختہ ہونے کے بارے میں، سعودی اور امریکی دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ISNA سے بات کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ "ہمارا یمن کے ساتھ اسلحے کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہم مختلف گروپوں کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق ایران پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں"۔

ریاض:20؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن سے ایک بار پھر میزائل حملہ کیا گیا جس میں شاہی محل ال یماما پیلس کو نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے حملے کو ناکام بنادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل الیماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت الیماما پیلس میں سعودی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں کسی سعودی شہری کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،

صنعاء:05؍ڈسمبر20127(فکروخبر/ذرائع)یمنی دارالحکومت میں یکم دسمبرکے بعدسے جھڑپوں میں کم ازکم234افرادہلاک اورچارسوزخمی ہوگئے ہیں ،یہ بات ریڈکراس کی عالمی کمیٹی نے منگل کے روزکہی ہے ۔صنعاء میں قائم آئی سی آرسی کی خاتون ترجمان سمیعہ بلتیفانے حوثی باغیوں اورعلی عبداللہ صالح جوخودپیرکے روزمارے گئے ہیں کی حامی فورسزکے درمیان لڑائی کاحوالہ دیتے ہوئے اے ایف پی کوبتایاکہ اب تک ہمارے پاس چارسوزخمیوں اور234ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔سابق یمنی صدر صالح نے ہفتہ کے روزیمن میں سعودی  اتحادکوبتایاتھاکہ اگرمحاصرہ ہٹایاجاتاہے تووہ مذاکرات کیلئے تیارہیں ۔

صنعاء :04؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)یمن میں حوثی باغیوں کے حربی ذرائع ابلاغ نے ایک میزائل داغے جانے کی وڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے جس کے بارے میں حوثیوں کا دعوی ہے کہ اس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کو نشانہ بنایا گیا۔امارات کی جانب سے تو پہلے ہی اس دعوے کی تردید کر دی گئی تھی اور اب وڈیو کے مناظر نے بھی حوثی ملیشیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والے منظر سے واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ میزائل کے فضا میں بلند ہونے کے دوران وہ دو حصوں میں تقسیم ہو کر یمنی اراضی کے اندر ہی گر گیا۔

ریاض:02؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)یمن سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط پرمیزائل حملہ کیا گیا جسے سعودی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راستے میں ہی تباہ کردیا اور یہ حملہ ناکام بنا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فورسز نےیمن کی جانب سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنا دیااور حملے میں کسی کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی،میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر کی جانب فائر کیا گیا تھا۔

صفحہ 1 کا 2