dushwari

تازہ ترین خبر:

منڈگوڈ : 17؍فروری2018(فکروخبرنیوز)یہاں تعلقہ کیناگنور گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ میں ایک مکان میں آتش زنی سے مکان موجود تمام اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق کاتور گرام پنچایت کے رہنے والے بسواپوجار نامی خاتون آج ہفتہ کی صبح اپنے کام کے سلسلہ میں مکان سے چلی گئی ،اس وقت مکان میں بھی کوئی موجود نہ تھا ، اسی دوران گھر میں آگ لگی اورکچھ ہی پل میں بھڑک اٹھی ،پڑوسیوں نے آگ دیکھ کر فوری فائر بریگیڈ عملہ کو خبر دی ،

اسکول ،راشن گھاٹ سمیت12دکانیں خاکستر ،لاکھوں روپے کا مال تبادہ و برباد 

سر ینگر:17؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سرحدی ضلع کپواڑہ کے مضافاتی علاقے کھر ہامہ لولآب میں آگ کی پُر اسرار واردات کے دوران اسکول ،راشن گھاٹ سمیت 12دکانیں خاکستر ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،آگ بجھانے والے عملے نے بروقت کارروائی کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کھرہامہ لولآب میں ا س وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب 16اور17جنوری کی درمیانی رات کو عبدالغنی نامی ایک شہری کے دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید 11دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

کلبرگی۔16؍ جنوری۔2018 (فکرو خبر نیوز) یہاں کآ انند نگر نامی علاقہ میں پارک کی ہو ئی ایک دوسری کار کو شر پسندوں کی جانب سے نذر آتش کر نے کی خبر مو صول ہو ئی ہے ،اور یہ حا دثہ کل پیر کے دن صبح سویرے پیش آیا ہے ،مذکو رہ کار کی شنا خت انند ڈوڈانمی کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ ان دنوں کلبرگی علاقہ میں شر پسندوں کی جانب سے شرارتیں جا ری ہیں ، مختلف علاقوں میں آٹھ سے زائد کاریں نذر آتش کر لی گئی ہیں ،جس کی بنا پر پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور ہر ایک ڈر محسوس کر رہا ہے کہ کہیں اس کی سواری شر پسندوں کی نذر نہ ہو جا ئے،

تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے نجران میں ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کو جزوی نقصان پہنچا 

ریاض :12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی متعدد تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کار کو نقصان پہنچا ہے۔

واشنگٹن:09؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا میں نیو یارک شہر کے علاقے مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگنے کے سبب دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ۔شہر کے مصروف اور اہم علاقے مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور پر لگنے والی عمارت کو بجھانے کے لیے درجنوں کی تعداد میں فائر فائٹر ز نے آگ نجھانے کا کا م کیا ۔

ایک طیارے میں آگ گئی ،حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،تمام مسافر محفوظ رہے 

ٹورنٹو:06؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر2 طیارے آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارے میں آگ لگ گئی تاہم دونوں طیاروں میں موجود مسافر خیریت سے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارکنگ میں موجود طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے طیارے سے ٹکراگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی ۔فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ ریسکیو اہلکار جہاز میں موجود مسافروں کو جہاز باہر نکال لیا گیا۔

آگ پر قابو پانے کیلئے 160فائرفائٹرز نے حصہ لیا ،تفتیش شروع کردی ، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ،حکام

نیویارک:29؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) برانکس کے علاقے میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رات گئے نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

منیلا:25؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)شدید سیلاب سے نبرد آزما   فلپائنکے ایک چار منزلہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔فلپائن کے شہر داواؤ کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ فرنیچر کے شوروم میں لگی۔ ابتدائی طورپر تیسرے درجے کی آتشزدگی قرارپانے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجےمیں کال سنٹرمیں کام کرنے والے ملازمین سمیت عمارت میں موجود 40 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔شہر کے میئر نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی 6 افراد کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ممبئی:18؍ڈسمبر2017(فکروخبرذرائع)ممبئی کے مضافات اندھیری (مشرق) کے ساكی ناكہ میں آج علی الصبح ایک دکان میں آگ لگنے سے 12 افراد کی موت ہو گئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ لکشمی نارائن مندر کے پاس كھیراني روڈ پر واقع بھانو فرسارن میں علی الصبح تقریبا سوا چار بجے آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں 4:34 بجے تک جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور تقریبا نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے دکان مکمل طور پر راکھ ہوگئی۔واقعہ کے وقت 10 سے 15 لوگ دکان میں موجود تھے جن میں سے 12 افراد کی لاشیں ملبہ سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ باقی لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

سرینگر۔15 دسمبر2017(فکروخبر /ذرائع) شہر خاص کے گوجوارہ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں13 دکانیں اوران میں موجود ہر قسم کاساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔اور کروڑوں روپے مالیت کی املاک دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں ایک دکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپلیکس کیساتھ ساتھ نزدیکی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

صفحہ 1 کا 3