dushwari

دبئی۔14نومبر2017(فکروخبر/ذرائع ) معذوراور خصوصی افراد سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے یا تجدید کرنے پر آدھی فیس لی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے نئے قوانین کی منظوری دیدی ہے۔

سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک حادثات کی وجہ بن رہا ہے : پولیس افسر 

دبئی۔23اکتوبر2017(فکروخبر /ذرائع) دبئی میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے نماز اداکرنے والے پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر سیف موحائر المزروعی کے مطابق دبئی میں کسی بھی سڑک پر گاڑی پارک کرکے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ٗاور خلاف ورزی کرنے پر 500 درہم (ساڑھے 14 ہزار روپے) مالی جرمانہ عائد کیا جائیگا ٗ دبئی پولیس کی جانب سے یہ اقدام ہفتے کو شیخ محمد بن زاہد روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے ایک روز بعد کیا گیا ٗ ہفتے کے روز ایک کار سوار اپنی گاڑی پارک کرکے سڑک کنارے نماز اداکررہا تھا کہ اس دوران مزید افراد بھی نماز پڑھنے رک گئے۔

دبئی:19؍اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں ایک کار ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ کا سب سے بڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست راس الخیمہ میں ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی اتنی بار خلاف ورزی کی کہ ٹریفک پولیس کو اسےساڑھے 12 لاکھ درہم کا جرمانہ کرنا پڑگیا۔ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی کارڈرائیور کو یہ کیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ کیا گیا ۔ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ریاستی کمانڈران چیف میجرجنرل علی عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اتنے بڑے جرمانے کی وجہ بنا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کو سڑکوں پر لگے کیمرےاور ہائی وے پر نصب راڈار کی مدد سے ریکارڈ کردہ ڈیٹا کے ذریعے خطرناک اوورٹیکنگ اور مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے سمیت متعدد اصولوں کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے بڑے جرمانے پرٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو خصوصی رعایت کرتے ہوئے جرمانے کی رقم آدھی کردی اور اب ڈرائیور 6 لاکھ 25 ہزار درہم یعنی ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

عجائب گھر کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر سے تیار ، جدید لیبارٹریوں سے مریخ کے سخت موسم ،زمینی ساخت کی نقل تیار کی جائے گی

دبئی۔28ستمبر2017(فکروخبر/ذرائع)دبئی میں حکومت نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مارز سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس میں سرخ سیارے مریخ پر ممکنہ زندگی کا ماحول تیار کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکام نے بتایاکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا اور اس کے ساتھ کسی جگہ کی سب سے بڑی نقل کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔اس شہر میں محققین ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے لیے ضروری خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔

اسٹیشن کو جرائم پیشہ افراد کو گرفت میں لینے اور شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے جدید ترین نظام سے مزین کیا گیا

دبئی:21؍ستمبر2017(فکروخبر/ذرائع)دبئی میں خود کار نظام سے آراستہ پہلا سمارٹ پولیس سٹیشن کھولاگیا ہے جسے جرائم پیشہ افراد کو گرفت میں لینے اور شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے جدید ترین نظام سے بھی مزین کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمارٹ پولیس سٹیشن میں60سے زائدسروسز موجود ہیں ، کمپیوٹر ٹرمینل ، فائن کی ادائیگی،گمشدہ اشیا کی تلاش اور مالک کو واپسی، جرائم پیشہ افراد کا مکمل ریکارڈ،تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کے لئے سوشل سپورٹ کی مہم،شہریوں کوٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی فراہم کروانا، خواتین پولیس اہلکار،روبوٹ پولیس اہلکاروں کی بھرتی سے لے کر پولیس سٹیشن میں موجوداہلکاروں سے پیش آنیوالے جرم کی ویڈیو چیٹنگ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرنا اس اسمارٹ سٹیشن کی خصوصیات میں سے ایک ہے۔

دبئی:30؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے عید الاضحی سے قبل ملک بھر میں 1،790 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے. پیر کے روزمتحدہ عرب امارات کے صدر حاکم شیخ خلفا بن زید النہان نےابوظبہی میں 803 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا.جبکہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن رشید ال مختوم نے منگل کے روز 543 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ۔

دبئی:25؍جولائی2017(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے نو تنظیموں اور نو لوگوں پر دہشت گردی کے سلسلے میں قطر سے مبینہ تعلقات رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جون کے شروع میں قطرسے سبھی قسم کے سفارتی تعلقات توڑنے والے چار عرب ممالک نے نو لوگوں اورنو تنظیموں کو قطر کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

دوبئی :16؍جولائی2017(فکروخبر ؍ذرائع) ایک اعلیٰ سطحی اماراتی سفارت کار نے یہ انتباہ دیا ہے کہ قطر اور اُس کے دیگر خلیجی پڑوسی ممالک کے درمیان جو تنازعہ پیدا ہوا ہے وہ مزید طوالت اختیار کرسکتا ہے ۔ یو اے ای کے وزیر برائے فارین ریلیشنز انور الغرغیشی نے کہاکہ یہ تمام ممالک ایک ایسی سمت پیشرفت کررہے ہیں جہاں اُن کے تنازعات طوالت اختیار کرسکتے ہیں کیونکہ اب تک کہ ان تنازعات کا کوئی سیاسی حل سامنے نہیں آیا ہے۔