dushwari

تازہ ترین خبر:

واشنگٹن ۔22فروری2018(فکروخبر /ذرائع)  وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کے ساتھ وہ نومبر میں ہونے والے کانگرس کے انتخابات میں ممکنہ مداخلت کو روکنے کے لیے بھی تیار ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریپبلکن اور ڈیموکریٹس اراکین 2016ء کے انتخاب میں مداخلت کے معاملے پر کانگرس کیطرف سے منظور کردہ پابندیاں روس پر عائد نہ کرنے کی وجہ سے صدر ٹرمپ پر تنقید کر چکے ہیں۔عہدیداروں نے بدھ کو کہا کہ قانونی وجوہات کی بنا پر پابندیاں عائد کرنے کا عمل آہستہ آہستہ آگے بڑھتا ہے اور (وہ) تنقید اور میڈیا پر آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار نہیں کر سکتے ہیں۔

شکاگو: 21؍ فروری 2018(فکروخبر /ذرائع) امریکا میںABC نیوز ویب سائٹ نے ایک 28 سالہ شخص کی وڈیو نشر کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے شکاگو میں ٹرین کے کمپارٹمنٹ میں خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص ڈیوڈ فیرجسن کو تھرڈ ڈگری کے جلنے کے زخم آئے۔ اسے املاک عامہ کو آگ لگانے اور پولیس جنرل ٹرانسپورٹ کے اہل کاروں پر حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیوڈ نے پہلے تو ٹرین میں ایک 26 سالہ خاتون پر چپچپا سا کیمیائی مواد چھڑکا اور پھر خود کو اور اپنے اطراف موجود ٹرین کی نشستوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

واشنگٹن ۔19فروری2018(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس امریکا میں اختلافات کا بیج بونے میں کامیاب ہوتا جارہا ہے، اتنا تو ماسکو نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنے دور صدارت میں روس کو روکنے میں ناکام رہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت یہی ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں کہ میری الیکشن ٹیم کے روس سے رابطے تھے یا نہیں؟ ایف بی آئی بنیادی کاموں پر توجہ دے اور ہمیں خود پر فخر کرنے کا موقع دے۔

واشنگٹن۔18فروری2018(فکروخبر /ذرائع) بین الاقوامی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا خام تیل کی پیداوار میں عالمی لیڈر بن سکتا ہے۔اس سے قبل سوئٹرز لینڈ کے شہر ڈیووس میں سعودی عرب کی وزارت توانائی اور معدنی وسائل کے وزیر خالد الفالح نے زور دیا تھا کہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کا تیل کی عالمی منڈی سے معتلق پیش گوئی محض قیاس آرائیاں پر مبنی ہیں اور سعودی عرب تیل کی مارکیٹ میں اپنا کردار نہیں کھو رہا۔

ترکی کی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں موجود کرد جنگجووں کو ترکی اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے، ریکس ٹلرسن
امریکی وزیرخارجہ کی ترک صدر سے ملاقات،دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا 

انقرہ /دمشق۔17فروری2018(فکروخبر /ذرائع ) امریکا اور ترکی نے کہاہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے شدید اختلافات کو ختم کرنے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔انقرہ میں مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاکہ امریکا نے کرد جنگجووں کی محدود پیمانے پر امداد کرنے کا وعدہ کرلیاہے، ساتھ ہی امریکی وزیرخارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ کرد جنگجووں کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی محدود اور پہلے سے متعین کرد کارروائیوں کیلئے ہوگی۔ ترکی کی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں موجود کرد جنگجووں کو ترکی اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے اور ان جنگجووں کو امریکی امداد فراہم کیے جانے پر وہ شدید تشویش کا شکار ہو گیا تھا۔

امریکہ نے کرد جنگجوؤں کی محدود پیمانے پر امداد کرنے کا وعدہ کر لیا، شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کو احتیاط برتنے کی تنبیہ بھی کردی 

نیویارک ، استنبول۔17فروری2018(فکروخبر /ذرائع ) امریکہ اور ترکی نے کہا ہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے شدید اختلافات کو ختم کرنے کے لیے طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔انقرہ میں مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے کرد جنگجوؤں کی محدود پیمانے پر امداد کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ثابت ہوگیا ہماری ٹیم کے روسی اہلکاروں سے کوئی رابطے نہیں تھے،ٹرمپ 
2016کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے امریکی الزامات انتہائی احمقانہ بات ہے،روسی ترجمان وزارت خارجہ

ماسکو/واشنگٹن ۔17فروری2018(فکروخبر /ذرائع ) امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ آج یہ سے ثابت ہوگیا کہ ان کی ٹیم کے روسی اہلکاروں سے کوئی رابطے نہیں تھے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخا رووا نے کہا کہ امریکا میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے امریکی الزامات انتہائی احمقانہ بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف 13 افراد نے ایک ایسے انٹیلی جنس ادارے کے ہوتے ہوئے مداخلت کیسے کر لی جس کا بجٹ اربوں ڈالر ہے اور وہ جدید ترین ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔وفاقی گرینڈ جیوری نے جن روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے ان میں سینٹ پیٹرز برگ کے 12 ملازمین شامل ہیں ۔فرد جرم میں انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کا نام بھی لیا گیا ہے جو روس کے پروپیگنڈا کا ایک ادارہ ہے۔

واشنگٹن۔15فروری2018(فکروخبر /ذرائع) فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ کرنے والے 19 سالہ نکولس کروز کے بارے میں طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ کو دھمکیاں دیتے تھے، اس لیے انھیں سکول سے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کروز کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سکول سے نکالا گیا تھا۔ ان کے بارے میں کئی لوگوں نے شکایات کی تھیں۔ ایک طالب علم نے مقامی ٹیلی وڑن کو بتایا کہ تقریباً ہر طالب علم کو اندازہ تھا کہ کروز حملہ کرے گا۔ ’سب مذاقاً کہا کرتے تھے کہ کروز ایک دن سکول میں فائرنگ کرے گا۔

پارک لینڈ۔15فروری 2018(فکروخبر /ذرائع) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی اسکول میں 19 سالہ طالبعلم نے اپنے ساتھی طالبعلموں اور اساتذہ پر فائرنگ کے 17 کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسکول سے 17 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔دوسری جانب مقامی پولیس نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ ملزم 19 سالہ نکولس کروز ہائی اسکول کا سابق طالب علم تھا جسے انتظامیہ نے بعض مذموم حرکتوں کی وجہ سے بے دخل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے اندر گھس کر الارم بجایا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور تب طالب علموں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی۔

چین اپنی مسلح افواج کو توقعات سے کہیں بڑھ کر جدید تر بنا رہا ہے ،رپورٹ 

لندن۔15فروری2018(فکروخبر /ذرائع) لندن میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے کہا ہے کہ اب روس کی بجائے چین وہ ملک بن گیا ہے جس سے امریکہ اپنی فوج کا تقابل کر کے اس کی ضروریات کا تعین کرتا ہے۔ اس بات کا اطلاق خاص طور پر بحری اور فضائی افواج پر ہوتا ہے، کیوں کہ یہی دو شعبے چین کی توجہ کا مرکز ہیں۔آئی آئی ایس ایس نے اس رجحان کا ذکر ’عسکری توازن‘ نامی ایک رپورٹ میں کیا ہے جس میں عالمی فوجی صلاحیت اور دفاعی اخراجات کا تعین کیا گیا ہے۔ چین کی فوجی ترقی خاصے عرصے سے جاری ہے، تاہم اب وہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں اسے امریکہ کا مقابل قرار دیا جا سکتا ہے۔

صفحہ 1 کا 23