dushwari

تازہ ترین خبر:

کویت میں مقیم 2200 سے زیادہ فلپائنی تارکین وطن صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کی پیش کش پر وطن واپسی کیلئے تیار

کویت :13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)کویت میں مقیم 2200 سے زیادہ فلپائنی تارکین وطن صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کی پیش کش پر وطن واپسی کیلئے تیار ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے وزیر محنت سلو لیٹربیلو سوم نے بتایا کہ ہمیں طللع کیا گیا تھا کہ کویت میں مقیم 2200 سے زائد فلپائنی وطن واپسی پر آمادہ ہیں تاہم بعض تارکین وطن کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے اتشناء کی درخواست کی ہے بیلو کا کہنا تھا کہ ان دونوں فضائی کمپنیوں نے کویت سے فلپائنی ورکروں کی مفت واپسی کیلئے چارئز پروازوں کا بندوبست کیا ہے

جبکہ تقریبا500فلپائنی ورکروں کی جلد منیلا واپسی متوقع ہے تاہم وزیر محنت نے کہا کہ حکومت واپس آنے والے تارکین وطن کو روزگار دلانے کیلئے اقدامات کرے گی اور انہیں روز مرہ کا خرچہ بھی مہیا کیا جائے گا واضح رہے کہ فلپائنی صدر نے کویت میں اپنے ملک کی ایک تارک وطن ملازم کی پراسرار موت کے بعد وہاں کام کرنے والے فلپائنی شہریوں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا تھا اور ملک کی 2نجی فضائی کمپنیوں فلپائن ائر لائنز اور سی پیسفیک سے ان تارکین وطن کو 72گھنٹے میں وطن واپس لانے کی ہدایت کی تھی