dushwari

تازہ ترین خبر:

داعش سے تعلق رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر سعودی کو 12 برس قید

ریاض:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) فوجداری عدالت نے دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق ثابت ہونے پر سعودی شہری کو 12برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کے ابتدائی فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجرم گمراہ کن خیالات کا مالک تھا جو اسلامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا مرتکب تھا۔ مشہور زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کا فعال رکن تھا جس نے خود کش دھماکہ کرنے والے کو پناہ دی ۔ عدالتی کارروائی کے دوران ملز م پر عائد کی جانے والی فرد جرم میں مزید کہا گیا تھا کہ اس نے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے انہیں جملہ سہولتیں فراہم کیں جس کی وجہ سے دہشتگردوں نے خودکش دھماکے کئے جن میں دسیوں معصوم افراد جاں بحق ہوئے۔