dushwari

تازہ ترین خبر:

شارجہ: اپارٹمنٹ میں آتشزدگی،2 بچوں سمیت5افرادکی دردناک موت

شارجہ:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے ایک اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ البوطینہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں پیش آیا جب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 2 بچوں سمیت 5 افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی نہیں تھےجبکہ اس حادثہ میں مزید آٹھ افراد زخمی ہوگئے

جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، مرنے والوں میں مراکشی خاتون اور اس کے دو بچے شامل ہیں جن کی عمر 4سے6سال کے درمیان بتائی گئی ہے ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلاہے کہ اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کے ایر کنڈیشن میں آگ لگنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا