dushwari

تازہ ترین خبر:

2017ء میں ڈیڑھ کروڑ سے زائدسیاحوں کی دبئی آمد،بھارت سرفہرست

دبئی آنے والوں کی فہرست میں سعودی سیاح دوسرے نمبر رہے جن کی تعداد 1.53ملین ہے،شعبہ سیاحت کی رپورٹ 

دبئی۔09فروری 2018(فکروخبر /ذرائع) گزشتہ سال 2017ء کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائدسیاح دبئی آئے جن میں بھارتی شہری سرفہرست رہے ۔ یہ تعداد 2016ء کے مقابلے میں 6.2فیصد زیادہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیاحت کے شعبے میں دبئی آنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ سیاح بھارت سے آئے جن کی تعداد22لاکھ سے زائد رہی۔واضح رہے کہ بھارت پہلا ملک جہاں سے ایک سال میں آنے والے سیاحوں کی تعداددوکروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دبئی کے شعبہ سیاحت ومارکیٹنگ نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی آنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سعودی سیاح ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 70ہزاربنتی ہے ۔یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 7فیصد کم رہی۔چین اور روس کا شمار چوتھے اور پانچویں نمبر تھا۔ چین سے 764ہزار جبکہ روس سے 530ہزار سیاح دبئی پہنچے۔