dushwari

فحش وڈیوز شیئر کرنے پر عرب خاتون کو ایک سال قید اور 250.000 درہم جرمانہ

ابو ظبی ۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں خاتون کو ایک سال قید اور 250.000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظبی کی وفاقی عدالت نے عرب خاتون کو سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر اور شیئرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اخلاقی اقدار کی پامالی کرنے اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم ٹہرایا ہے۔

عدالت نے مختلف سماجی ویب سائٹس پر فحش مواد کرنے کی مجرمہ کو 250.000 درہم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ملکی سائبرکرائم مجرمہ کی سوشل میڈیا پر ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی، مجرمہ نے مختلف ویب سائٹس پر کئی اکاونٹس بنارکھے تھے جسے وہ غیر اخلاقی مواد کی شیئرنگ کے لیے استعمال کرتی تھی، سائبر کرائم سیل نے مسلسل نگرانی کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیااور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔