dushwari

سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا نجران کی جانب داغا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا

تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے نجران میں ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کو جزوی نقصان پہنچا 

ریاض :12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کا یمن سے نجران کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر نجران کے علاقے میں گرنے والے اس میزائل کی متعدد تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑے ایک کار پر گرے ہیں جس سے اس کار کو نقصان پہنچا ہے۔

تاہم اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد ی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے صبح سات بج کر چھپن منٹ پر اس میزائل کا سراغ لگایا تھا۔یہ یمنی علاقے سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران کی سمت داغا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا ہدف شہری اور آبادی والے علاقے تھے لیکن اس کو پیٹریاٹ بریگیڈز نے نجران کی فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے اور اس کے ٹکڑے زمین پر گرنے سے ایک شہری کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ تباہ شدہ میزائل کا ملبہ گرنے سے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔