dushwari

اقامہ کی تجدید میں تیسری بار تاخیر پر غیر ملکیوں کو بے دخل کردیا جائی گا، سعودی حکام

ریاض۔10جنوری2018(فکروخبر /ذرائع)سعودی عرب میں اقامہ کی تجدید میں تیسری بار تاخیر پر غیر ملکی کو بے دخل کردیا جائیگا۔سعودی اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ تارکین وطن اقامے کی تجدید قبل از وقت کرانے کا اہتمام کریں۔ پہلی بار تاخیر سے تجدید کرانے پر 500 ریال اور دوسری بار تاخیر سے تجدید پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔تیسری خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ اور اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سعودی قوانین و ضوابط کی پابندی کو اپنی پہچان بنائیں۔ قوانین اور ضوابط کو نظر انداز کرنے سے گریزکریں۔ ھویہ مقیم تارکین وطن کی سعودی شناخت ہے۔ متعلقہ افراد اس کی بروقت تجدید کا اہتمام رکھیں جو 6 ماہ قبل بھی ممکن ہے۔

ھویہ مقیم کے ختم ہونے کی تاریخ آن لائن دریافت کی جاسکتی ہے