dushwari

سعودی عرب نے القدس کے بارے میں اپنا مؤقف تبدیل نہیں کیا، عادل الجبیر

عمان:07؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشیلم) بارے مؤقف تبدیل نہیں کیا اور اب بھی اسے فلسطین کا دارالحکومت سمجھتا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق انھوں نے یہ بات گزشتہ روز اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہی۔اجلاس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے علاوہ اردن ، فلسطین ، سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ،اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس (یروشیلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازعہ فیصلے پر غور کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے کہا کہ اس دیرینہ تنازعے کے دو ریاستی حل جس میں القدس فلسطین کا دارالحکومت ہو، کے بغیر خطے میں سلامتی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ انھوں نے اردن کے اس مؤقف کا ا عادہ کیا کہ وہ امریکا کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عرب لیگ دنیا سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے کے لیے کام کرے گی،اس سلسلے میں اردن کو دوسری ریاستوں کے ساتھ القدس کے مسئلے پر رابطے کی ذمہ داری سونپی ہے