dushwari

یمنی عوام ایرانی پروردہ حوثی ملیشیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: یمنی صدر

سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کی مذمت، پوری قوم سے اظہار افسوس

صنعا ء:05؍ڈسمبر20127(فکروخبر/ذرائع)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نےسابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے ایرانی پروردہ حوثی باغیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سابق صدر کی حوثی باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے پوری قوم سے اس کی تعزیت کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا کہ صنعاء کی حدود میں موجود سرکاری فوج باغیوں کے خلاف عوامی انتفاضہ کی مدد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حوثی دہشت گردوں سے مکمل نجات کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کوششیں جاری رکھیں گے۔اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں یمنی صدر نے یمنی عوام سے کہا کہ ہم جنگ کی خندق میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ہمارا ہدف اور منزل ایک ہے۔ ہم سب کو مل کر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کیخلاف جدو و جہد کرنی ہے۔یمنی صدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز حوثی باغیوں نے راکٹ حملے اور براہ راست فائرنگ کرکے سابق صدر علی صالح کو قتل کردیا تھا۔