dushwari

سعودی:فیشن شو میں شرکت سے عہدہ پر آئی آفت

سعودی مشیر تجارتو سرمایہ کاری ڈاکٹرغسان  کوعہدہ سے  کیا گیا برطرف

 ریاض:05؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی مشیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹرغسان کو فیشن شو میں شرکت کی وجہ سے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیشن شو میں شرکت کے باعث سعودی مشیرتجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر غسان کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑگئے۔سعودی شہزادہ جاں بحقڈاکٹر غسان نے خواتین کے ملبوسات کی تشہیر کے حوالے سے ریاض میں منعقدہ فیشن شو میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سعودی عوام نے وزیرِ تجارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد ڈاکٹر غسان نے بھی ٹویٹر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے فیشن شو کی مذمت کی۔ تاہم سعودی عرب کے فرماں روا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد سلمان کو ان کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر غسان کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائز جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔