dushwari

سعودی کرپشن سکینڈل، سعودی شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی بھی گرفتار

کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال کی صاحبزادی شہزادی ریم کوگزشتہ روز گرفتار کیاگیاتھا

ریاض:10؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کی صاحبزادی کو بھی حکام نے گرفتار کرلیا۔سعودی میڈیا نے دعوی کیاکہ شہزادہ ولید بن طلال کی صاحبزادی شہزادی ریم کو گزشتہ روز گرفتار کیاگیااور وہ گرفتار ہونیوالی پہلی شہزادی ہیں۔ کرپشن کیخلاف اس مہم کا سلسلہ گزشتہ تین سال کی تحقیقات پر مشتمل ہے جس کے مطابق منظم بدعنوانی کے تحت مملکت کو سو ارب ڈالر سے ز ائد کا نقصان پہنچایاگیا۔

ایک عربی ویب سائٹ نے دعوی کیاہے کہ شاہ سلمان ایک دو روز میں اقتدار اپنے صاحبزادے محمدبن سلمان کے حوالے کردینگے جبکہ نیم سرکاری سعودی اخبار العربیہ نے بھی اس خبر کو ٹویٹ کیا پھر چند گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا ۔ دوسری طرف سرکاری سعودی ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے 26ججوں کو ترقی دیدی جبکہ مزید30کا تقرر کردیا ہے۔