dushwari

سعدحریری کے استعفے کے بعد لبنان کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی،سعودی عرب

ریاض:07؍نومبر 2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ سعد حریری کے وزارت عظمیٰ سے استعفے کے بعد لبنان کی حیثیت پہلے جیسی نہیں رہی۔ کسی ملک کو ہمارے ملکوں کے خلاف دہشت گردی کی لانچنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لبنان کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں امن کے ساتھ رہنا ہے یا دیشت گردوں کی حمایت کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں ثامر السبھان نے کہا کہ مستعفی لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے ذاتی محافظوں کے پاس حریری کے قتل کی سازش کی ٹھوس معلومات ہیں۔خیال رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے گذشتہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی طرف ایران کے بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔