dushwari

یمن: حوثی ملیشیاؤں میں باہمی لڑائی، الجوف کا رہنما ہلاک

دبئی ۔ ۱۶، جنوری (فکروخبر/ذرائع )صنعاء میں العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ #حوثی ملیشیاؤں نے #یمن کے شمالی صوبے #الجوف میں الزاہر ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک رہ نما عبداللہ محمد الضمین کو ہلاک کردیا۔ ذرائع نے واضح کیا کہ الضمین کو دارالحکومت #صنعاء کے شمال میں واقع علاقے شملان میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔مقتول پر معزول صدر #علی_صالح کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے ادارے سے تعلق رکھنے کا الزام تھا۔ #عبداللہ_الضمین کو الجوف صوبے میں حوثی باغیوں کا ایک ہم ترین لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔یہ واقعہ دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے ہاتھوں الجوف کے ہی قبائل سے تعلق رکھنے والے ایک اور لیڈر کے قتل کے 5 روز بعد پیش آیا ہے۔

عبدالولی العکیمی کو مسلح باغیوں نے آپس کے جھگڑے کے بعد موت کی نیند سلا دیا تھا۔ العکیمی کو الجوف صوبے میں ملیشیاؤں کا ایک اہم ترین ہمنوا سمجھا جاتا تھا۔یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے عرب اتحادی افواج کی فضائی معاونت کے ساتھ الجوف صوبے کو باغیوں سے آزاد کرالیا تھا۔