dushwari

سعودی عرب میں نئی نویلی دلہن نے لینز کیلئے شوہر سے طلاق لے لی

ریاض ۔ 30 نومبر (فکروخبر/ذرائع) عرب ممالک میں بھی مغرب کی دیکھا دیکھی رشتے پل بھر میں ٹوٹنے لگے ہیں۔ عرب ذرایع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں نئی نویلی دلہن نے آئی لینز لگانے سے منع کرنے پر شوہر سے طلاق لے لی۔ اس سعودی جوڑے کی شادی دارالحکومت ریاض میں ہوئی اور شادی کو بمشکل ایک ماہ گزرا تھا کہ بیگم کو لینز لگاتے دیکھ کر شوہر نے منع کر دیا جس پر خاتون خانہ آگ بگولا ہو گئی اور اس سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ اہلیہ نے اپنے شوہر پر شرائط عائد کرنے اور شوہر نے اپنی بیوی پر مصنوعی خوبصورتی کا الزام لگایا اور بعد ازاں اپنی بیوی کا مطالبہ مانتے ہوئے اسے طلاق دے دی۔


متحدہ عرب امارات، تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم شہداء منایا گیا

ابوظہبی۔ 30 نومبر (فکروخبر/ذرائع) تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں پیر کو یوم شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ دوسری جانب کل2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن بھی منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت نے5 یوم کی چھٹی کا بھی اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان نے 30 نومبر کو سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یوم شہداء کے موقع پر صبح 8 بجے سے 11 بجے تک قومی پرچم سرنگوں رہا اور اس کے بعد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد دوبارہ پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ابوظہبی کی شہری انتظامیہ کی جانب سے 25 ہزار جھنڈے اور قمقمے لگائے گئے ہیں۔