dushwari

سعودی بری فوج نے حوثی ملیشیا کی دراندازی ناکام بنا دی

حملے میں دسیوں حوثی باغی ہلاک، اتحادیوں نے اہم فوجی اہداف تباہ کئے

جازان - 11 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور یمن کی سرحد عبوری کرنے کی ناکام کوشش میں دسیوں حوثی باغیوں کو سعودی عرب کی بری فوج نے الخوبہ کے مقام پر دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔بری فوج کو عرب اتحاد کی فضائیہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ فضائی حملوں میں حوثیوں کے متعدد فوجی ٹھکانے اور ایسے غار بھی تباہ کئے گئے جنہیں باغی عناصر فوجی بیرک اور اسلحہ گودام کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق اتحادی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں میں باغیوں کے بچے کھچے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ان میں اتحادی فوج کی کارروائیوں کا خصوصی نشانہ دارلحکومت صنعاء، الحدیدہ، تعز اور شبوہ کے علاقے شامل تھے۔


یمن:فوجی قافلے پربمباری سے دسیوں حوثی باغی ہلاک

دبئی ۔11 اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) #یمن کے وسطی صوبہ #الجوف میں الحمیدات ڈاریکٹوریٹ کے قریب باغیوں کے ایک فوجی قافلے پر اتحادی فوج کے طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں #حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بمباری سے باغیوں کے زیراستعمال کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے #صنعاء کے جنوبی علاقے جبل النھدین میں بھی حوثیوں اور #علی_صالح کی وفادار ملیشیا کے اسلحہ کے گوداموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دشمن کے قبضے میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا۔شمالی صنعاء میں عمران گورنری میں حکومت نواز مزاحمتی کارکنوں کے دو الگ الگ حملوں میں کم سے کم 15 باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کی شام اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں اور مزاحمتی ملیشیا نے صنعاء کے قریب جبل النھدین، الحفا اور اس کے مضافات میں باغیوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔ جنگی طیاروں نے جنوبی یمن میں کے شبوۃ شہر میں بیحان کے مقام پر ایک میزائل لانچنگ پیڈ اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔#تعز شہر میں بھی باغیوں اور حکومت کی وفادار ملیشیا کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ البعرارہ اور اس کے اطراف میں لڑائی میں متعدد حوثی ہلاک ہوئے ہیں۔ حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ حکومتی ملیشیا فوج نے البعرارہ اور الزنقل میں متمرکز حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کو پسپا ہونا پڑا ہے۔ حکومتی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تبہ قاسم ، شاہراہ الاربعین اور النور شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔النور شہر میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے کم سے کم 40 باغیوں کو قتل کردیا ہے۔