dushwari

ثالثی قبول کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ: عبداللہ آل ثانی

دبئی۔19اگست2017(فکروخبر/ذرائع)قطر کے شاہی خاندان کے رکن الشیخ عبد اللہ بن علی آل ثانی نے جمعہ کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا قطری حجاج کے معاملے میں ان کی ثالثی کی مساعی اور سفارشات قبول کرنے پر وہ سعودی قیادت کے خصوصی طور پر شکر گذار ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کے ذریعے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے نہایت احترام اور بھائی چارے کے اصولوں کے ساتھ بات چیت کی۔

حج کے معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے، مذہبی معاملات کو سیاسی مسائل سے نہ ملایا جائے‘قطری وزیر خارجہ

دوحہ:18؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع)قطر نے سعودی عرب کی جانب سے کئی ہفتوں سے بند سرحد کو عازمین حج کے لیے کھولنے والے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پریس کانفرنس کے دوران قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن التھانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطر میں رہنے والے یا قطر سے آنے والے عازمین کو حج کرنے سے روکنے کا فیصلہ سیاسی تھا،

توسیع کا کام کرین گرنے سے 107 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بند کردیا گیا تھا

ریاض:18؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع)مسجد الحرام کی توسیع کا کام حج کے بعد دوبارہ شروع ہوگا، دو سال کے وقفے کے بعد شروع ہونیوالے منصوبے پر ساڑھے 26 ارب ڈالر لاگت آئیگی، مسجد میں توسیع کا کام کرین گرنے سے 107 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بند کردیاگیاتھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام کی توسیع کا کام دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے ۔اس منصوبے پر تقریباً ساڑھے 26 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی ۔