dushwari

نئی دہلی:20؍جولائی2017(فکروخبر/ذرائع) ملک کے نئے صدر جمہوریہ کے لیے پیر کو ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 11 بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ صدر کے لئے قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووند اور اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 11 بجے شروع ہوگئی اور شام تک فاتح امیدوار کا سرکاری اعلان ہو جائے گا۔

راجہ سبھا میں ہنگامہ ، کارروائی ملتوی کردی گئی

نئی دہلی19؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)   رام، جانکی اور ہنومان کو شراب سے جوڑنے کے سماج وادی پارٹی کے لیڈر نریش اگروال کے بیان پر آج راجیہ سبھا میں حزب اقتدار نے جم کر ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ مسٹر اگروال نے ایوان میں ہجوم کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے معاملے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رام جنم بھومی تحریک کا ذکر کیا اور  رام، جانکی اور ہنومان کو شراب (الکوحل)سے جوڑتےہوئے ایک نظم پڑھی۔

ناندیڑ19؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) گئو رکشا کے نام پر ہورہے تشدد کو روکنے میں مودی حکومت سنجیدہ نہیں ہے ۔ اس معاملے میں محض بیان بازی سے کام لیا جا رہا ہے۔ ' عملی طورپر ٹھوس کاروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی نے ناندیڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے اسمبلی میں دیئے گئے بیان اور گئو رکشا کے نام پر ہو رہے حملوں کو دو متضاد باتیں بتا کر بی جے پی کو گھیرا وہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے پر حکومت کی تنقید بھی کی ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES