dushwari

بیدر۔09اگست2017( فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں اب ڈاکیہ ہائی ٹیک ہوگا۔وہ ترسیل کا حساب کتاب رکھنے کیلئے انھیں اب اسمارٹ فون دیا جائے گا۔ یہ اسمارٹ فون اب ڈاکیہ کو ترسیل کے بعد کسٹمرس کی ساری ڈیٹیلس ڈال کر ان کی ڈیجیٹل دستخط لیں گے۔اسمارٹ فون کی جانب سے ڈاکیہ کی ترسیل ‘سامان کا نام ‘وقت ‘پتہ وغیرہ موبائیل اپلیکیشن میں درج کرے گا۔ جیسے ہی ساری ڈیٹیلس کی انٹری کی جائے گی ویسے ہی یہ ساری معلومات پوسٹ آفیس کے کمپیوٹر میں بھی نظر آنے لگے گی۔

نئی دہلی 08؍ اگست 2017(فکروخبر/ذرائع)  گجرات میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے منگل کو ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کی سیٹ پر کافی پینچ پھنسا ہوا ہے۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار بلونت سنگھ سے ہے۔ کراس ووٹنگ کے چلتے نتائج آنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دو ووٹ کو لے کر کانگریس۔ بی جے پی میں ٹھن گئی ہے۔ راگھوجی پٹیل کی ووٹنگ پر کانگریس نے اعتراض کیا ہے۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ووٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راگھوجی پٹیل نے وہپ کے باوجود ووٹ کا انکشاف کیا۔

ممبئی:08؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع) ممبئی کے قریب ممبرا۔کوسہ علاقے میں دہشت مخالف دستہ ممبئی ( اے ٹی ایس) نے پیشگی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے، ان اشیاء میں 9ڈیٹونیٹر بھی شامل ہیں۔ممبرا۔کوسہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، اس چھاپے کے بعد یہاں افراتفری کاعالم ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES