dushwari

بنگلور:17؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کرناٹک حکومت کی غریبوں کا سستا کھانا فراہم کرانے کے منصوبہ اندرا کینٹین کا افتتاح کیا۔ مسٹر گاندھی نے کینٹین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اندرا کینٹین 'سب کو کھانے مہیا کرانے کی کانگریس کے عزم کی سمت میں ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افتتاحی موقع کی تصویر یں بھی لگائی ہیں۔

بیدر۔16اگست2017(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے 71ویں جشن یومِ آزادی ہند کے موقع پر اپنے خطاب میں متعددنئی فلاحی اسکیمات کا اعلان کئے ہیں۔حاملہ اور زچہ خواتین کیلئے ماتر پورنا نامی نئی اسکیم اعلان کی ہے جو آنگن واڑی سطح پر لاگو کی جائے گی۔بین الاقوامی معیار کی تعلیم عام کرنے کیلئے ایک ’’نالیج سٹی‘‘ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بچوں کے خودکشی واقعات کے بعد انٹرنیٹ کمپنیوں کو حکومت کی ہدایت

نئی دہلی:16؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع) حکومت نے انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیوں گوگل، فیس بک، واٹس ایپ، اِنسٹاگرام، مائیکرو سافٹ اور یاہو کو ہدایت دی ہے کہ خطرناک آن لائن گیم بلیو وہیل چیلنج کا رابطہ فوری بند کردیں۔ اس گیم کی وجہ سے ہندوستان اور دیگر کئی ممالک میں بچوں نے خودکشیاں کرلی ہیں۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ آئی ٹی نے تمام انٹرنیٹ کمپنیوں کو جاری کردہ مکتوب میں کہا ہے کہ بلیو وہیل چیلنج کھیلتے ہوئے بچوں کی خودکشیوں کے کئی واقعات ہندوستان میں پیش آنے کی اطلاعات ہیں

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES