dushwari

بنگلورو:29؍جولائی2017(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے مرکزی وزیر شہری ترقی نریندر سنگھ تومر کو روانہ کرنے  میں مکتوب میں کہاکہ حکومت بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن کو آگاہ کرے کہ وہ یہاں پر میٹرو اسٹیشنوں پر ہندی سائن بورڈ نصب کرنے سے باز رہے۔ سدارامیا نے کہاکہ فیصلہ میٹرو اسٹیشنوں پر ہندی سائن بورڈ کی موجودگی کے ساتھ پیدا ہوئے احتجاج کے پیش نظر کیاجارہا ہے۔

ممبئی:29؍جولائی2017(فکروخبر/ذرائع)  مہاراشٹر اسمبلی میں ایک بار پھر وندے ماترم پڑھنے کا معاملہ اٹھا یا گیا اورایوان میں کافی ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ اسمبلی کی عمارت کے احاطہ میں بھی اراکین گتھم گتھانظرآئے۔ حال میں مدراس ہائی کورٹ کے ذریعہ وندے ماترم کو اسکولوں اور دفاتر میں لازمی قرار دینے کے حکم کے بعدجمعہ کومہاراشٹر اسمبلی میں بھی کئی شیوسینا اوربی جے پی ممبران نے مسئلہ اٹھایا اورسنگین صورتحال پیداہوگئی۔

پٹنہ28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  بہار اسمبلی میں آج نتیش کمار نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ,243 رکنی اسمبلی میں ان کے حق میں 131 اور مخالفت میں 108 ووٹ پڑے۔ اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے ایوان میں اعلان کیا کہ تحریک اعتماد کے حق میں 131 ووٹ پڑے جبکہ اس کی مخالفت میں 108 اراکین نے ووٹ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل اپوزیشن ارکان کے شوروغل اور نعرے بازی کے درمیان وزیر اعلی نتیش کمار نے تحریک اعتماد پیش کی تھی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES