dushwari

کولکتہ :31؍اگست 2017(فکروخبر /ذرائع)آر بی آئی کی رپورٹ جس میں کہا گیا ہیکہ ایک ہزار روپئے کے پرانے نوٹوںکا تمام ذخیرہ آر بی آئی کو 1.4 فیصد نوٹوں کے سوائے واپس حاصل ہوچکا ہے۔ بینکنگ نظام کا سب سے بڑا مابعد نوٹوںکی تنسیخ اسکام ہے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج الزام عائد کیا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی سالانہ رپورٹ 2016-17ء میں دعویٰ کیا ہیکہ 15.44 لاکھ کروڑ روپئے میں سے اعلیٰ قیمت کے نوٹوں کے صرف 16050 کروڑ روپئے حاصل نہیں ہوئے۔

عمر قید کی سزا برقرار

پٹنہ 30؍ اگست 2017(فکروخبر/ذرائع)  پٹنہ ہائی کورٹ نے سیوان کے سرخیوں میں رہنے والے تیزاب قتل میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی عرضی آج خارج کر دی۔ جسٹس كےكے منڈل اور جسٹس سنجے کمار کی ڈویژن بنچ نے یہاں اس معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے محمد شہاب الدین کی عرضی خارج کردی ۔ اس معاملہ نچلی عدالت کے ذریعہ سابق رکن پارلیمنٹ شہاب الدین کودہ گیہ عمر قید کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

بنگلورو:30؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع) گائے کی حفاظت کےنام پر اقلیتوں اور دلتوں پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ بند ہو، بیف پرپابندی سے مسلمانوں کو نہیں کسانوں کو نقصان ہوگا۔ بنگلورومیں وزیراعلی سدرامیا نے سفرحج پرجانے والے ائمہ اور موذنین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں یہ بات کہی۔بنگلورو کے ٹاؤن ہال میں سفر حج پرجانے والے ائمہ اور موذنین کے اعزاز میں اجلاس منعقد ہوا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES