dushwari

تازہ ترین خبر:

بنگلور:06فروری2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت مسلمان خواتین کی ہمدردی کی آڑ میں طلاق ثلاثہ کا جو بل منظور کروانا چاہتی ہے وہ دراصل منصوبہ بند سازش ہے ۔غیر محسوس طریقے سے وہ اسلامی شریعت میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہی ہے اور بڑی حد تک اس میں کامیابی حاصل کرنے کے قریب ہے۔ طلاق ثلاثہ کو غیر قانونی قرار دیتی ہے جبکہ یہ مسلمانوں کا حق ہے ۔ اس کے علاوہ تین سالہ قید کی سزا طلاق دینے والوں کومنظور کروارہی ہے جبکہ یہ بھی غلط ہے ۔

ہنگولی:05؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)کرندہ ضلع ہنگولی علاقہ مراٹھواڑہ میں جمعیۃ علماء ہنگولی کی طرف سے منعقدہ 20جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب نہایت خوبصورت طریقے سے انجام پائی جس میں شرکت کی غرض سے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے نائب صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی اورناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے خصوصی طور پر سفر کیا،اور جوڑوں کے ساتھ جمعیۃعلماء ہنگولی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ 

بنگلورو:05؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)کالج طلبہ کے ایک گروپ نے گلے میں ڈگریاں لٹکائے راہگیروں کو پکوڑے بیچے۔ روزگار کی تخلیق سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس پر برہم ان طلبہ نے کل مودی کی ریلی کے قریب یہ اقدام کیا تاہم پولیس نے انہیں وہاں سے دور ہٹادیا۔ یہ واقعہ وزیراعظم کی ریلی سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔ طلبہ مہکری سرکل پر جمع ہوئے جو مودی کے جلسہ عام کے مقام پیالیس گراؤنڈ سے قریب واقع ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES