dushwari

نئی دہلی:17؍اکتوبر2017(فکروخبر ؍ذرائع)ملک کی بیشتر ریاستوں بالخصوص اتر پردیش میں واقع مدارس اسلامیہ کوبیسک شکشا ادھیکاریوں کے ذریعے مختلف معاملات میں جاری کردہ نوٹس آئین ہند میں اقلیتوں کو دی گئی مذہبی آزادی کی صریحاً خلاف ورزی ہے ، جو نا قابل برداشت ہے ۔مدارس اسلامیہ ان نوٹسوں کے جال میں نہ پھنسیں اور ان کا صحیح جواب داخل کر یں ، اس کے لئے جمعیۃ علما ہند نے ماہر اور تجربہ کار وکلاء کی ایک ٹیم بھی تیار کر دی ہے۔

بنگلورو۔16اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)  ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں قدیم عمارتوں گرنے سے پانچ کی موت اور پانچ لوگ زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این ائی کے مطابق بنگلور شہر کے ایجا پور علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ عمارتیں کافی قدیم تھی اور حالیہ دنوں میں موسلادھار بارش کی وجہہ سے عمارت نہایت مخدوش ہوگئی تھی۔واقعہ پر کرناٹک کے وزیر داخلہ نے بیان دیا ہے کہ پڑوس میں ہی میرا مکان ہے جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ عمارت کی پہلی منز ل اوردوسرے منزل پر موجود گیس سلینڈرس خالی تھی جس کی وجہہ سے سلینڈر بلاسٹ کو عمارت گرنے کی وجہہ سمجھنا غلط ہوگا۔

لکھنو۔16اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)  اترپردیش حکومت نے بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم کے ذریعہ تاج محل اور مغل سلطنت کے حکمرانوں کو لے کر دیئے گئے متنازعہ بیان سے کنارہ کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں یوپی حکومت کی سیاحتی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ یہ ایک ذاتی رائے ہے۔ کسی شخص کی ذاتی رائے پر مجھے کچھ نہیں کہنا ہے۔ڈاکٹر ریتا جوشی نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے، ہمارا ماننا ہے کہ تاج محل ایک وراثت ہے۔ ہم آگرہ کی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ ہم آگرہ میں بہت کام کر رہے ہیں۔ ہمارے لئے یہ میراث کے ساتھ ایک سیاحتی مقام ہے، یہ ہمارا فخر ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES