dushwari

کتوں قہر سے شہر بیدر کے عوام پریشان

بیدر۔19؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔آئے دن بیدر شہر میں سگ گزید گی کے واقعات میں دن بہ دن اِضافہ ہوتا ہی جارہا ہے ۔آج ایک چندہی گھنٹوں میں شہر بیدر کے چوبارہ ‘سنگار باغ اور منگل پیٹ علاقہ میں متعدد سگ گزیدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔بیدر کے معروف سوشیل ورکرجناب فاروق علی یعقوبی نے بیدر کے سرکاری دواخانہ پہنچ کر سگ گزیدگی میں زخمی افراد سے ملاقات کی ‘اور اس ضمن میں انھوں میڈیکل آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے سگ گزیدگی میں زخمی افراد کی فہرست لی ۔فہرست میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سگ گزیدگی کے 7یا8واقعات شہر میں رونما ہورہے ہیں۔

بنگلور 18جنوری (فکروخبرنیوز)انڈین مجاہدین سے تعلق کے الزام میں بھٹکل کے چاروں گرفتار نوجوان بے گناہ ہیں ۔ اس بات کی اطلاع کل بنگلور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آفتاب کے وکیل محمد سلطان بیری نے دیا ۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جن چار افراد کو گرفتار کیا ہے ان کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے نہیں ہے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ درج ایف آئی آر کی کاپی پر غور کیا جائے تو جس دن سید آفاق کی گرفتاری کی بات کی جارہی ہے اس دن وہ بذریعہ ٹرین منگلور آرہا تھا مگر پولیس کا بیان ہے کہ ان کو بنگلور میں گرفتار کیا گیا،

5کلو میٹر کے علاقہ کو نو فلائی زون قرار دینے کی امریکی درخواست مسترد

نئی دہلی ۔ 18 جنوری (فکروخبر/ذرائع) حکومت نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں صدر باراک اوباما شرکت کے موقع پر نئی دہلی میں 5کلو میٹر کے علاقہ کو نو فلائی زون قرار دینے کی امریکی درخواست مسترد کر دی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال امریکی صدر کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے ۔ حکام کے مطابق صدر باراک اوباما کی سیکیورٹی ٹیم نے حکام سے استدعا کی تھی کہ یوم جمہوریہ کے دن نئی دہلی میں راج پاٹھ میں 5کلو میٹر کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا جائے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES