dushwari

پالن پور12اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع)    مرکزی وزیر اور بی جے پی کی شعلہ بیان خاتون اوما بھارتی نے آج پھر ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل سے صرف کانگریس کو فائدہ ہوا تھا اور یہ قابل غور ہے کہ گوڈسے کو ان کے خلاف اور ان کا قتل کرنے کیلئے کس نے اکسایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناتھو رام گوڈسے نے گاندھی جی کو قتل کیوں کیا یہ آج تک واضح نہیں ہے اور اسے ان کے خلاف کرنے اور اکسانے کا کام وہی کرسکتا تھا جسے گاندھی جی کے جینے سے نقصان یا خطرہ ہو اور ایسا کانگریس کے ساتھ ہی تھا۔

نئی دہلی:12؍اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ 18سال سے کم عمر کی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا ریپ ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ایک غیر سرکاری تنظیم انڈی پینڈنٹ تھاٹ کی جانب سے دائر عرضی پر مذکورہ حکم صادر کیا۔اس تنظیم نے سپریم کرٹ میں دائر اپنی عرضی میں کہا تھاکہ 18سال سے کم عمر کی نابالغ بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کو جرم قرار دیاجائے۔

نئی دہلی:12؍اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع) ایمیٹی لا اسکول کی طالبہ رودرالی پاٹل کو یہاں ایک دن کے لئے برطانوی ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر بننے کا شرف حاصل ہوا۔ یہاں ہائی کمیشن میں اخبار نویسوں سے ایک ملاقات میں ایمیٹی کی اس طالبہ نے بتایا کہ اس نے اس ذمہ داری کے عہدے پر 24 گھنٹے میں یہ محسوس کیا کہ معاشرے کی سوچ بدلی جا سکتی ہے اور تعلیی بیداری اور سائنسی خطوط پر معاشرتی بہبود کے ذریعہ صنفی امتیاز کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES