dushwari

نئی دہلی31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران فی رکن اسمبلی کو 15کروڑ کی پیش کش کی خبروں کے بعدکانگریس پارٹی نے اپنے 44اراکین اسمبلی کو بنگلور کے ایک ریسورٹ میں منتقل کردیا ۔جمعرات کے روز چھ اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی نے چالیس ایم ایل ایز کو 8اگست تک کے لئے بنگلور ایک ریسورٹ میں منتقل کردیا کیونکہ اسی روز راجیہ سبھا کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے گجرات سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

دہلی31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)پچھلے کئی دنوں سے فرار خاتون جو پندرہ سالوں سے غیر قانونی ہتھیار فروخت کرنے کاکام کررہی تھی کو اتوار کے روزگرفتار کرلیاگیا ہے۔پولیس کے خصوصی دستے نے 14پستول اور14میگزین بھی ضبط کرلئے ہیں۔دہلی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق سال2014سے مذکورہ خاتون کو مفرور بتایاجارہا ہے۔انڈے ٹوڈے کے مطابق مذکورہ خاتون کی شناخت موبائی کی حیثیت سے ہوئی ہے اور دہلی این سی آر علاقے میں ہتھیاروں کی تسکری کیاکرتی تھی۔

سری نگر31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) وسطی کشمیر کے بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات پیر کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہیں۔ یہ خدمات اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب میں ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے تناظر میں تشدد بھڑک اٹھنے کے خدشے کے پیش نظر معطل کی گئی تھیں۔ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے بڈگام اور بانہال کے درمیان ریلوے خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آج بھی معطل رکھا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES