dushwari

بنگلور 15؍ اکتوبر 2017(فکروخبرنیوز) گذشتہ کئی دنوں سے بنگلور میں ہورہی موسلادھار بارش نے مرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب تک بارش کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے وہیں کئی سارے علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے راحت رسانی کا کام کیا جارہا ہے لیکن بعض سیاسی پارٹیوں نے انسانیت کے نام پر اپنی خدمات انجام دینے کے بجائے اس پر سیاست شروع کردی ہے اور ریاستی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر الزامات کی بوچھار کردی ہے۔

بنگلور 29؍ نومبر2016(فکروخبرنیوز) اے ٹی ایم لے جارہے ایک کروڑ سینتیس لاکھ نقدی کے ساتھ مفرور ڈرائیور کو بالآخر پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کو حراست میں لیے جانے کے ایک روزبعد ڈائیور ڈومینک رائے کو آر پورم میں واقع ٹن فیکٹری کے پاس سے گرفتار کرلیاہے۔ ملزم ڈرائیور کے پاس سے نقدی برآمد نہیں ہوئی ہے۔ ڈی سی پی ویسٹ انوچیتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد نقدی کے سلسلہ میں پتہ چل جائے گا لیکن شبہ ہے کہ ملزم نے اپنا قرض ادا کرنے کے لیے کچھ رقم استعمال میں لایا ہے۔ ملحوظ رہے کہ 23؍ نومبر کو بنک آف انڈیا کے ایک کروڑ سینتیس لاکھ روپئے نقدی ایک اے ٹی ایم مشین میں لے جانے کے دوران مذکورہ ڈرائیور وین کے ساتھ ہی فرار ہوگیا تھا۔

بنگلور 21؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) پانچ سو اور ایک ہزار کی نوٹ بندی کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا نے ابھی تک کرناٹک میں پانچ سو کانیا نوٹ جاری نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عام عوام کو لاحق مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ آربی آئی ریجنل افسر کے مطابق بینکوں میں تقسیم کے لیے ہمیں ابھی تک ہماری ممبئی کے سینٹرل دفتر سے پانچ سو کے نئے نوٹ موصول نہیں ہوئے ہیں اور اس تعلق سے ہمیں تفصیلات کابھی انتظار ہے ‘‘۔دوسری جانب تمام بینکو ں میں 10نومبر کو ہی دو ہزار کے نوٹیں پہنچی ہیں او رپانچ سو کا نوٹ بازار میں نہ پہنچنے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ پانچ سو کے نوٹ اچانک بند ہونے سے عوام کی پریشانیوں کو سمجھا جاسکتا ہے او رآربی آئی کو عوام کی پریشانیاں حل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ٹی وی نائن چینل کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملہ درج ، تنویر سیٹھ نے کہا میں تحقیقات کے لیے تیار ہوں 

بنگلور 13؍ نومبر(فکروخبرنیوز) ٹیپو سلطانؒ کے یومِ پیدائش کی تقریبات کے دوران ایک ٹی وی چینل کی جانب سے لگائے گئے متنازعہ تصاویر دیکھنے کا الزامات کا سامنا کررہے وزیربرائے پرائمری وسکنڈری ایجوکیشن تنویر سیٹھ نے آج وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے ٹی وی نائن نیوز چینل کے رپورٹر اور کمیرا مین کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت بھی درج کرائی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازعہ کی تمام تفصیلات وزیر اعلیٰ کو میں نے فراہم کرائی ہے ، اور ان سے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کے لیے میں پوری طرح تیار ہوں ۔

بنگلور 08؍ نومبر (فکروخبرنیوز) کنڑا فلم مستی گڈی کی اداکاری کے دوران دو قیمتی جانیں تلف ہوجانے پر پولیس نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مجرمانہ معاملہ درج کیا ہے۔ فلم اداکاری کے دوران غفلت برتنے کی وجہ سے اس طرح کا اقدام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موقع پر موجود ڈیزل کشتی بھی انہیں بچانے میں ناکام ثابت ہوئی۔ جب دونوں اداکار ڈوب رہے تھے تو کشتی کا انجن اسٹارٹ نہیں ہوسکا جس سے دونوں کو بچانے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جاسکا اور صحیح وقت میں انہیں مدد نہ پہنچائے کی وجہ سے اس طرح کاسنگین حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اب تک انل اور ادئے کی تلاش جاری ہے جس میں فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ مقامی لوگ اور دیگر بھی ان کا تعاون کرر ہے ہیں۔ تلاشی کے لیے خصوصی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

بنگلور 07؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ماستی گوڈی نامی کنڑافلم کی شوٹنگ کے دوران ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے کے بعددو افراد کے ندوی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی ایک بھیانک واردات یہاں پیش آئی ہے۔ یہ واردات بنگلور کے مضافاتی علاقے تھپا گونڈنا ہلی نامی علاقے میں پیش آئی ہے ، ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت انل اور اُدئے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، فکروخبر کے مطابق نیگ شیکھر نامی ڈائرکٹر کے زیرِ نگرانی بننے والی اس فلم میں مشہور کنڑا فلم کے ہیرو دنیا وجئے اور مہلوکین نے ایک ساتھ فلم کی آخری شوٹنگ کی منظر کشی کرنے کے لئے ندی میں ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی ،

بنگلور 17؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز ) آر ایس ایس اور بی جے پی کے فعال کارکن ردریش کے قتل معاملہ پرآج آر ایس ایس کارکنان نے کمرشیل اسٹریٹ پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کو حراست میں لینے کی مانگ کی۔ یاد رہے کہ کل دن دہاڑے ایک تقریب میں شرکت کے بعد لوٹنے کے دوران کمر شیل اسٹریٹ میں چائے کی دکان پر نامعلوم افراد نے آر ایس ایس کے کارکن ردریش (42) پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ فکروخبر کے مطابق ردریش پر قاتلانہ حملہ کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں کی تعداد میں آر ایس ایس کارکنان نے پولیس تھانہ کے باہر جمع ہوگئے اور راستہ روک کر سواریوں کے لیے پریشانیاں کھڑی کردیں۔

پانچ افراد کو ملبے سے بحفاظت نکالا گیا 

بنگلور 05؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شہر کے بالندر گیٹ علاقے میں زیر تعمیر ایک عمارت کے منہدم ہونے سے ایک شخص کے ہلاک اورملبے کے نیچے دبے ہوئے کئی افراد میں سے پانچ افراد کو بچالیے جانے کی واردات آج دوپہر پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق حادثہ کے وقت پچاس کے قریب مزدور عمارت میں کام کررہے تھے ، اب تک پانچ افراد کو ملبے سے بحفاظت نکالا جاچکا ہے البتہ کئی اور مزدوروں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم کے پچاس اہلکار موقعۂ واردات پر پہنچے اورعمارت کے ملبہ میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام شروع کیا ،۔

بنگلور : 23ستمبر(فکروخبر/ذرائع)کاویری دریا کے پانی کو لے کر جاری تازہ تنازع میں آج کرناٹک قانون ساز کونسل نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ قانون ساز کونسل نے کاویری دریا کا پانی تمل ناڈو کو نہیں دینے کی تجویز پاس کی ہے ۔ یہ تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں پینے کے پانی کے لئے پانی کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ کے 20 ستمبر کے حکم کے اثر پر بحث کے لئے قانون ساز کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں یہ قرارد اد منظور کیا گیا۔ اس فیصلے کے مطابق ڈیموں کا پانی ریاست میں پینے کے پانی کے لئے استعمال میں لایا جائے گا اور پانی تمل ناڈو کو نہیں دیا جا سکتا۔

بنگلور12ستمبر (فکروخبر/ذرائع)کاویری آبی تنازع مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ پیر کو ایک طرف جہاں سپریم کورٹ نے اپنے 5 ستمبر کے فیصلہ میں ترمیم کرتے ہوئے تمل ناڈو کے لئے کاویری سے یومیہ 12 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کی کرناٹک کو ہدایت دی ، وہیں دوسری طرف بنگلور میں متعدد تشدد کے واقعات پیش آئے ۔ بنگلور میں تشدد کے بعد دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور شہر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تشدد کے سلسلہ میں 200 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے 5 ستمبر کے فیصلہ میں کرناٹک کو 15 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔ کرناٹک کو 20 ستمبر تک یومیہ 12 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

صفحہ 1 کا 4

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES