dushwari

تازہ ترین خبر:

آرایس ایس چلارہی ہے مودی حکومت۔۔راہل

بینگلورو:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے مرکز میں بی جے پی حکومت پر دوبارہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس حکومت چلارہی ہے اور ہر محکمہ اور وزارت میں اپنے لوگوں کو بٹھارکھا ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل حیدرآباد۔کرناٹک خطے کے اپنے چار روزہ بس دورہ کے آخری مرحلے میں پروفیشنلز اور تجارتی لیڈران کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ آرایس ایس نے وزارت میں اپنے ہر سکریٹریز کو مقرکررکھا ہے۔

راہل نے کہاکہ نیتی آیوگ میں بھی آر ایس ایس کے لوگ ہیں۔ ادارہ کسی پارٹی یا نظریات سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔ ہندوستانی کی خارجہ پالیسی میں بھی گڑبڑی ہے۔ چین تمام ہمسایہ سارک ممالک میں خاص اثرورسوخ رکھتا ہے ۔ ہندوستان کو اس نے الگ تھلگ کردیا ہے۔ انہوں نے تجارتی کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اگر کانگریس 2019 میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ اشیاء وخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سلیب میں بدلاؤ لائیں گے۔ موجودہ جی ایس ٹی بہت زیادہہے۔ کانگریس صدر نے الزام عائد کیا کہ نوٹوں کی منسوخی بھی آرایس ایس کا فیصلہ تھا اور یہ ریزروبینک آف انڈیا کا نہیں تھا۔ دو دن قبل آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ذریعہ ہندوستانی فوج پر دئے گئے تبصرے پر معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ راہل کا آر ایس ایس پر براہ راست حملہ دائیں بازوں کی تنظیم کو کھلا چیلنج ہے جو ہندوتوا اور دیگر متعلقہ مسائل کے ذریعہ کرناٹک انتخابی مہم میں اثرورسوخ بنارہی ہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES