dushwari

تازہ ترین خبر:

بی جے پی نوکری دلانے کے بجائے چائے اور پکوڑے بیچنے پر کررہی ہے مجبور:مایا وتی

لکھنؤ:11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)بی ایس پی کی سپریمو مایاوتی نے بی جے پی پر زبردست نشانہ سادھا ہے۔ دراصل مایاوتی ہفتہ کے روز پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ہوئے اجلاس میں کارکنوں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی کی طرف رخ ثابت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ پہلے بھی ہار مانی ہے اورنہ اب بھی ہار ماننے والی ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کسی بھی حالت میں نہ تو پہلے کانگریس سے ہار مانی ہے اور نہ ہی اس وقت بی جے پی کے ہتھکنڈوں سے ہار ماننے والی ہیں۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے تقریباً 4 سال اور بی جے پی کے اتر پردیش میں اقتدار میں آئے تقریباً ایک سال ہونے جا رہا ہے، اس لئے ملک اور صوبہ دونوں میں حالات بہتر ہونے کے بجائے بدتر ہی ہوتے چلے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے ان کی حقیقت کو سمجھ لیا ہے اس وجہ سے اور زیادہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے بھی زیادہ تیار نہیں ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی بار بار کی جذباتیت اور اتر پردیش کی حکومت کی بھگوا کرن کی سیاست سے ریاست کی عوام کا پیٹ نہیں بھر پا رہا ہے اور نہ ہی یہاں کے لوگوں کی غربت، فاقہ کشی، بے روزگاری اور مہنگائی کم ہو کر انہیں تھوڑا راحت ہی دے پا رہی ہے۔ بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش کی تقریباً 22 کروڑ عوام، گجرات کی طرح ہی بی جے پی کو سبق سکھانے کا من بنائے ہوئی لگتی ہے۔ سچ تویہ ہے کہ گجرات کے لوگ بی جے پی کو مسترد کر چکے ہیں۔ مودی اور امت شاہ نے بہت ساری کوششیں کرکے کسی طرح پھر سے اقتدار تو دلا دی،لیکن انہوں نے اپنی 150 سیٹیں کھو دی تھیں۔ ان کی پارٹی 100 سیٹیں بھی نہیں جیت سکی ۔جب مودی کے اپنے ہی ریاست میں پارٹی کی بنیاد کھو گئی تھی، تب اور جگہ کا کیا حال ہوگا۔ صرف اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام خاص طور پر نوٹ بندی اور نئے ٹیکس کے قانون جی ایس ٹی کی اقتصادی زخموں سے کراہ رہی ہے، پھر بھی بی جے پی کی مرکز اور ریاستوں کی حکومتیں ان گنت ہوا ہوائی دعوؤں سے ان زخموں پر نمک چھڑکنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں تعلیم بے روزگاروں کو ان کی صلاحیت اور ڈگری کے مطابق کام مہیا کرانے کے بجائے انہیں چائے اور پکوڑے بیچنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES