dushwari

تازہ ترین خبر:

ممبئی : مان کھردعلاقہ میں بھیانک آتشزدگی

ممبئی :11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ممبئی کے مان کھر د علاقہ میں مایا ہوٹل کے قریب آ ج اتوار کی صبح آتشزنی کا واقعہ پیش آیا ہے ،اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں اور اہلکار سرگرم عمل ہیں، رپورٹ کے مطابق ردی اشیاء کی ایک دکان میں یہ آگ لگی تھی،اورکچھ ہی وقت میں آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی ،علی الصبح مقامی لوگوں نے آگ کے شعلہ دیکھ پولس کو اطلاع دی ،

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مان کھرد گھاٹ کوپر کی ایک اسکریپ دکان سے یہ آگ نمودار ہوئی تھی ، جائے حادثہ پر پہونچی فائر بریگیڈ کی 20گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے ، خیال رہے کہ اس سے قبل 8فروری کو آتشزدگی کامعاملہ پیش آیا تھا ،جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل ڈسمبر میں بھی آتشزدگی کے واقعہ میں 14 مزدوروں کی جانیں تلف ہوئی تھی ،وہیں اسی کے10 روز بعد کملا مل حادثہ پیش آیا جس میں14 افراد نے اپنی جانیں گنوائی تھی ،تحقیقات کے دوران پتہ چلاہے کہ یہ تمام حادثا ت حفاظتی تدابیر سے لاپرواہی برتنے کے نتیجہ میں پیش آئے ہیں 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES