dushwari

تازہ ترین خبر:

بہار اردو ڈائریکٹوریٹ کا فرمان ، ملازمین اگر اردو کا کام نہیں کریں گے ، تو جائےگی ان کی نوکری

پٹنہ۔09فروری2018(فکروخبر /ذرائع)   بہار کے اردو ڈائریکٹوریٹ نے نیا فرمان جاری کیا ہے کہ اضلاع میں مقرر اردو ملازمین اگر اردو کا کام نہیں کریں گے تو ان کی نوکری جائےگی ۔ اردو ڈائریکٹریٹ کی جانب سے پٹنہ میں منعقد ہ ریاستی اردو عمل گاہ میں یہ فرمان جاری کیا گیا۔ اردو ڈائریکٹوریٹ نے اردو ملازمین کو اپنے اپنے ضلعوں میں اردوکےفروغ کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کرنے کا بھی حکم دیا ۔ اس تعلق سے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پیسہ فراہم کیا جائےگا۔ ساتھ ہی اردو پڑھنے والے طلبہ کے لئے حوصلہ افزائی کی رقم بھی مہیاکی جائےگی۔

بہار میں اردو زبان کےعملی نفاذ کےتعلق سے صوبہ کے سبھی اضلاع میں اردو ملازمین کی تقرری کی گئی ہے۔ یہ اردو ملازمین اردو ڈائرکٹوریٹ کے ماتحت کام کرتے ہیں ، لیکن عام طور پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ اضلاع میں بحال اردو ملازمین اردو کی بجائےدفترکے دیگر کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ڈائرکٹوریٹ نے اس تعلق سے کڑا رخ اختیار کرتے ہوئے اردو ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ اردو کےسلسلےمیں کام نہیں کرنے والےلوگوں کی نوکری خطرہ میں پڑسکتی ہے۔ریاستی اردو عمل گاہ کے نام سے منعقد ہ پروگرام میں تقریبا سبھی اضلاع کےاردو ملازمین نے شرکت کی۔اردو ملازمین ضلع ہیڈ کوارٹر کے ڈی ایم آفس میں کام کرتے ہیں، جہاں انہیں سرکاری طور پراردو کےعملی نفاذ کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کو بھی اردو کے فروغ کے لئے مختلف پروگرام کا انعقاد کرنا ہوتا ہے ، لیکن اس تعلق سے مختص رقم کا کچھ حصہ ہی ابھی تک خرچ ہو پایا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES