dushwari

تازہ ترین خبر:

تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر بی جے پی کا آنے والے پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کریں گے : سونیا گاندھی

نئی دہلی۔8فرو ری2018(فکروخبر /ذرائع) کانگریس رہنما محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی اس کا بھی رہنما ہے اور کہا کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر بی جے پی کا آنے والے پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئر پرسن کانگریس پارلیمانی پارٹی میں اس کام میں کانگریس راہل گاندھی اور دوسرے رہنماؤں کے ساتھ کام کروں گی تاکہ بی جے کو ہرانا یقینی بنائے۔ بی جے پی کے شکست سے ہی جمہوریت اور سیکولرازم کو بچایاجائے اور اس کے علاوہ ملک کو ترقی کے راستے پر آگے بڑھایا جاسکے۔

محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ پارٹی کو قومی انتخابات کو آج سے ہی متحرک ہونا چاہئے اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شاید لوک سبھا کے انتخاب کو پہلے ہی کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ چار سال کے حکومت کے دوران انہوں نے جمہوری نظاام کو تہس نہس کیا۔ عدلیہ میڈیاسول سوسائٹی پر دباؤ ڈالا گیا اور مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں بھی لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ اقلیتوں پر حملے کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ دلتوں پر آئے ستم ڈھائے جارہے ہیں۔ گجرات اور یوپی میں جو کچھ حکمراں جماعت نے کیا وہ یہ کرناٹک میں بھی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بڑے بڑے دعوے کئے لیکن یہ سارے حقیقت سے دور ہیں۔ کانگریس صدر بننے کے ساتھ ہی پارٹی میں بہت سی تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔راہل گاندھی کی تاج پوشی کے بعد سونیا گاندھی کی پارٹی میں سرگرمیاں پہلے سے کافی کم ہوگئی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال گجرات اور راجستھان کالوک سبھا انتخاب ہے۔ وہیں سونیا گاندھی نے ایک مرتبہ پھر راہل کو صدر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اب پارٹی کی کمان راہل کے ہاتھ میں ہے۔ وہ صرف پارٹی کے ہی نہیں بلکہ میرے بوس بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جس طرح پارٹی کے کارکنوں نے میرے صدر رہتے ہوئے کام کیا ہے ویسے ہی راہل گاندھی کے صدارت میں کام کام کریں گے۔ سونیاگاندھی نے کہا کہ گجرات اور راجستھان کی طرح ہی پارٹی کرناٹک انتخابات میں اچھارول ادا کرے گی ۔ یہ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے 16دسمبر 2017 کو کانگریس کے صدر کے طور پر اپنام کام انجام دے رہے ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES