dushwari

مہاراشٹرا میں ٹریفک حادثہ کے باعث 6 افراد ہلاک ، 5 زخمی ہو گئے

نئی دہلی ۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست مہاراشٹرا میں ٹریفک حادثہ کے باعث 6 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع سانگلی میں ایک گاڑی گنوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے افراد میں سے زیادہ لوگ مقامی ریسلر تھے جو قریب ہی ستارہ ضلع سے ایک ریسلنگ میچ کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا تاہم پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیق شروع کر دی ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES